Maktaba Wahhabi

150 - 391
رسالہ مولفہ جناب مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی کا نظر ناقص سے گزرا، جس نے اہلِ اسلام کو الحاد اور تحریف سے بچانے کی وجہ سے ممنون و مامون فرمایا: ’’لَا رَیْبَ فَھْمٌ اُعْطِیَہُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ‘‘ کے زیور کی سجاوٹ اور پھبن سے بہ نسبت زمانہ حال کی تالیفات کے جداگانہ جھلک دکھاتا ہے۔ ’’فللّٰہ در المؤلف حیث أری الناظر کل کلمۃ من الکلمات القرآنیۃ سلطان دارھا وکل آیۃ من الآیات الفرقانیۃ برھان جارھا، وإن ماتوھم فیھا من التکرار فمن رمد الأبصار، اللّٰھم أید الإسلام والمسلمین واخذل الملاحدۃ والمبتدعین بطول حیاتہ واعف عن سیئآتہ وضاعف حسناتہ وآخر دعوانا أن الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علیٰ خاتم النبیین وآلہ وصحبہ أجمعین‘‘[1] علمائے کرام کی ان آراء کے علاوہ آئیے خود ’’شہادت القرآن‘‘ کے مندرجات و مباحث پر ایک طائرانہ نظر ڈال لیجیے۔ جس سے آپ اندازہ کر سکیں گے کہ حیاتِ مسیح علیہ السلام اور اس کے متعلقات کے بارے میں کوئی گوشہ ایسا نہیں جو تشنۂ تکمیل ہو یا اس کے بارے میں ہمارے حضرت سیالکوٹی (قدس اللہ روحہ) نے وضاحت نہ فرمائی ہو۔ چنانچہ کتاب کا پہلا حصہ تین مقدمات ایک تنبیہ اور دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ مقدمہ میں معجزہ، کرامت اور خرق عادت امور کے ثبوت پر بحث ہے۔ قرآن مجید، احادیثِ مبارکہ اور کتبِ حکمائے اسلام سے ثابت کیا ہے کہ معجزات کا وجود برحق ہے۔
Flag Counter