Maktaba Wahhabi

173 - 391
نقد و تبصرہ تو انھوں نے اس ناکارہ کو بھی ارسال فرمایا تھا، شیخ مجدی نے اس کے دوسرے ایڈیشن میں حضرت شاہ صاحب کی اس محنت کو شکریہ کے ساتھ ذکر کیا جس سے ان کے حسنِ ذوقِ اسماء الرجال پر گہری نظر اور اس بارے میں ان کی وسعتِ علم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ احقر کو حدیث پاک یا اس کی اسناد کے بارے میں کوئی اشکال ہوتا تو حضرت کی خدمت میں مدعی عرض کر دیتا تفصیلاً جواب ارسال فرماتے اور تشفی ہو جاتی، یہی سلسلہ حضرت الشیخ بدیع الدین رحمہ اللہ سے رہا۔ مگر آہ! آج اک اور برس بیت گیا ان کے بغیر جن کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے اپنے
Flag Counter