Maktaba Wahhabi

183 - 391
’’إعلام أھل العصر بأحکام رکعتي الفجر‘‘ حضرت مولانا شمس الحق محدث ڈیانوی کی معروف کتاب ہے۔ ادارہ کے احباب نے اس کی طباعت کا پروگرام بنایا تو اس کی تحقیق و تخریج کی ذمے داری راقم کے سپرد کی گئی۔ چنانچہ ۵ صفر ۱۳۹۴ھ بمطابق ۱۰ مارچ ۱۹۷۴ء بروز اتوار یہ کام مکمل ہوا۔ تاہم اس کے بعض مقامات تحقیق طلب اور تشنہ تھے ان مقامات کی مراجعت کے لیے سندھ نیو سعید آباد حضرت شاہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہی مقامات میں ایک حوالہ مصنف ابن ابی شیبہ کا تھا اور مطبوعہ نسخہ میں مل نہیں رہا تھا۔ میں نے شاہ صاحب سے اس کا تذکرہ کیا تو انھوں نے بادی النظر میں متعلقہ ابواب میں اسے تلاش کیا، مگر نہ ملا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ شاہ صاحب نے فرمایا: اس میں کیوں یہ روایت نہیں ملتی میں نے المصنف کے قلمی نسخہ میں ورق کی اس طرف میں یہ روایت پڑھی ہے۔ یہ کہہ کر انھوں نے اپنے بیٹے نور اللہ شاہ صاحب کو آواز دی کہ سائیکل لاؤ۔ وہ سائیکل لائے تو مجھے حکم فرمایا: جاؤ بھائی صاحب کے مکتبہ سے المصنف لاؤ۔ چنانچہ اسی وقت سائیکل پر حضرت پیر محب اللہ شاہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا۔ مدعا عرض کیا تو انھوں نے المصنف کی متعلقہ جلد عنایت فرما دی۔ میں اسے لے کر واپس پلٹا۔ حضرت شاہ صاحب انتظار میں تھے۔ یقین جانیے ورق کے جس صفحہ کا اشارہ انھوں نے کیا تھا اسی صفحہ پر وہ حدیث مل گئی۔ مگر صد افسوس کہ یہ کم سواد اس حدیث کے بارے میں یاد نہ رکھ سکا کہ وہ کون سی حدیث تھی۔ بعد میں وہ مطبوعہ نسخہ میں بھی مل گئی۔ والحمد للّٰه علی ذلک۔ اس سے ان کی قوتِ ضبط کا اندازہ کر سکتے ہیں، کئی دفعہ کسی روایت کی تلاش میں ان سے مراجعت کی تو اکثر بار دیکھا متعلقہ کتاب کھلتے ہی دو چار صفحے آگے یا پیچھے الٹ پلٹ کرتے ہیں اور فرماتے ہیں یہ ہے روایت ان کی حاضر جوابی اور برجستہ گفتگو
Flag Counter