Maktaba Wahhabi

203 - 391
میں نے معذرت کی اور آیندہ اس کا پاس و لحاظ رکھنے کا عہد کیا۔ وضو کرتے ہوئے میں نے انھیں مسواک کرتے، ڈاڑھی کا خلال کرتے اور پاؤں کی انگلیوں کے مابین حدیث کے مطابق چھوٹی انگلی سے خلال کرتے ہوئے دیکھا یوں وہ حتی الوسع تمام سنتوں کا اہتمام کرتے۔ حضر ت شاہ صاحب دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے اور وضو کے دوران اسے ہلاتے تھے، البتہ مجلس میں جب کبھی ہنسی اور مزاح کی بات ہوتی تو ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتے، ان کی یہ عادت بہرحال ان کی عظمت کے شایان شان نہ تھی۔ آخر وہ تھے تو انسان ہی، معصوم بھی وہ نہ تھے اس قسم کی تمام کمزوریوں سے صرف انبیائے کرام علیہم السلام ہی پاک اور صاف ہیں اور وہی امتوں کے لیے کامل نمونہ ہیں۔ حضرت شاہ صاحب کا انتقال جنوری ۱۹۹۶ء میں ہوا۔ ان کے سانحہ ارتحال سے کچھ عرصہ پہلے ان کی عیادت کے لیے نیو سعید آباد حاضر ہوا۔ معلوم ہوا کہ آپ حیدر آباد ہیں۔ حسن اتفاق کہ وہیں حضرت مولانا عبدالرحمان چیمہ صاحب حفظہ اللہ شیخ الحدیث دار الحدیث لودھراں تشریف لے آئے۔ ہم دونوں حیدر آباد چل نکلے مغرب کی نماز ہو چکی تھی کہ ہم مسجد میں پہنچے۔ نماز کے بعد شاہ صاحب سے ملاقات ہوئی۔ طبیعت بڑی مضمحل تھی چہرے کی بشاشت افسردگی میں تبدیل ہو چکی تھی۔ مغرب پھر عشا کے وقت بھی سرسری سی ملاقات پر ہم دونوں پریشان تھے۔ البتہ صبح کی نماز کے بعد ناشتے
Flag Counter