Maktaba Wahhabi

331 - 391
’’حدثنا محمد بن عبد اللّٰه أنبأ الحسن بن موسی الأشیب عن شعبۃ مثل حدیث سمرۃ بن جندب‘‘ مولانا جانباز مرحوم نے بھی فرمایا ہے کہ بعض نسخوں میں ’’محمد بن عبداللہ‘‘ کے بجائے ’’محمد بن عبدک‘‘ ہے۔ مزید فرمایا کہ ’’محمد بن عبدک‘‘ کا ذکر کتبِ اسماء الرجال میں نہیں، شاید یہ ’’یحیٰی بن عبدک‘‘ ہے، جیسا کہ سیر اعلام النبلاء (۱۲/۵۰۵) میں ہے۔[1] بلاریب مولانا مرحوم نے درست فرمایا کہ یہاں ’’محمد بن عبداللہ‘‘ نہیں، بلکہ ’’یحیٰی بن عبدک‘‘ ہے اور اس کا ترجمہ ’’السیر‘‘ میں ہے، جس کے تلامذہ میں ابو الحسن القطان کا بھی ذکر ہے۔ گویا ’’محمد‘‘ یحییٰ سے تصحیف ہے اور ’’عبداللہ‘‘ ’’عبدک‘‘ سے بدلا ہوا ہے۔ اسی میں ’’یحییٰ بن عبدک‘‘ سے ایک اور روایت امام ابو الحسن القطان نے کتاب الطہارۃ ’’باب الرخصۃ في ذلک الکنیف‘‘ حدیث نمبر ۳۲۴ کے بعد بھی ذکر کی ہے، مگر وہاں ’’عبدک‘‘ کے بجائے ’’یحیٰی بن عبید‘‘ ہے اور حاشیے میں مولانا جانباز مرحوم نے فرمایا ہے کہ ہندی نسخے میں ’’عبید‘‘ کی جگہ ’’عبدک‘‘ ہے اور لکھا ہے کہ مجھے اس کا ترجمہ نہیں ملا۔[2] حالانکہ یہاں ’’یحیٰی بن عبدک‘‘ ہی صحیح ہے اور اس کا ترجمہ خود انھوں نے فرمایا ہے کہ ’’السیر‘‘ (۱۳/۵۰۹) میں موجود ہے۔ ممکن ہے کہ انھوں نے ’’یحیٰی بن عبید‘‘ کا ترجمہ ملنے کی نفی کی ہو، کیوں کہ اکثر نسخوں میں یوں ہی ہے، مگر صحیح
Flag Counter