Maktaba Wahhabi

336 - 391
’’بیت الافکار الدولیۃ‘‘ سے جو نسخہ سنن ابن ماجہ کا شائع ہوا ہے، اس میں یہ عبارت صحیح طور پر موجود ہے، چنانچہ صحیح عبارت یوں ہے: ’’قال البوصیري ھذا إسناد ضعیف لتدلیس الولید بن مسلم والزِبرقان بن عمرو لم یسمع من أسامۃ بن زید، و عثمان لا یعرف حالہ‘‘ الخ سنن ابن ماجہ اور اس کی شرح ’’انجاز الحاجۃ‘‘ کے حوالے سے انہی چند باتوں کے ذکر پر اکتفا کرتا ہوں۔ جس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ سنن ابن ماجہ کے نسخے کی تصحیح کا وہ اہتمام نہیں ہو سکا جو باقی کتبِ خمسہ میں اور بالخصوص صحیح بخاری و مسلم کے نسخے میں پایا جاتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے مشفق و مہربان استاذ الاساتذہ مولانا جانباز رحمہ اللہ کی اس خدمت کو قبول فرمائے، جنھوں نے بساط بھر اس شرح کا حق ادا کیا ہے اور اس کی مشکلات کو حل کرنے میں سعیِ بلیغ کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے شہرتِ دوام بخشے، بلاشبہ انھوں نے یہ خدمت سرانجام دے کر اپنے لیے محدثین کرام کی رفاقت کی سبیل پیدا کر لی۔ جزاہ اللّٰه أحسن الجزاء۔ ۲۰۱۰/ ۵ / ۱۳
Flag Counter