Maktaba Wahhabi

81 - 391
میں وسعت و اعتدال ان کا طرۂ امتیاز ہے۔ حضرت علوی صاحب نے صحیح مسلم کا رواں اردو میں ترجمہ کیا اور اس کی شرح بھی لکھی، کتاب کا حجم بڑھانے کے لیے تطویل لاطائل سے اجتناب کیا۔ کتاب کے متن کو حل کرنے، اسے آسان بنانے اور مناسب فقہی و اجتہادی مسائل پر بحث اور جچی تلی رائے متعین کر کے اردو دان حضرات کے لیے آسانی پیدا فرما دی ہے۔ جزاہ اللّٰه تعالیٰ أحسن الجزاء عنا وعن المسلمین۔ ترجمہ کی ثقاہت اور مباحث کی تنقیح و تحقیق میں اصابت فکر کے لیے حضرت علوی صاحب حفظہ اللہ کا نام ہی کافی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اسے علما و طلبا اور عامۃ المسلمین کے لیے راہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ اس عظیم مشروع کی طباعت کی ذمے داریوں کو نبھانے والے ’’نعمانی کتب خانہ‘‘ جو ہمارے دیرینہ دوست مولانا محمد بشیر صاحب نعمانی رحمہ اللہ کی یادگار ہے کے منتظمین کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے، جنھوں نے اس عظیم الشان کتاب کو منصہ شہود میں لانے کی کوشش کی ہے۔ خادم العلم والعلماء ارشاد الحق اثری ۲۷ صفر المظفر ۱۴۳۸ھ ۲۸ نومبر ۲۰۱۶ء
Flag Counter