Maktaba Wahhabi

120 - 168
۴: توبہ کرنے والے کا بے گناہ کی مانند ہونا: امام ابن ماجہ نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’گناہ سے توبہ کرنے والا شخص اس شخص کی مانند ہے، جس کا گناہ ہی نہ ہو۔‘‘[1] ۵: گناہوں کا نیکیوں میں بدلنا: اللہ عز وجل نے فرمایا: {وَالَّذِیْنَ لاَ یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰہِ إِلٰہًا آخَرَ وَلاَ یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلاَ یَزْنُوْنَ وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ أَثَامًا۔ یُضَاعَفْ لَہٗ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَیَخْلُدْ فِیْہِ مُہَانًا۔ إِِلَّا مَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنَاتٍ وَّکَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَحِیْمًا}[2] ’’اور جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور جس جان کو اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے ،اسے ناحق قتل نہیں کرتے اور وہ زنانہیں کرتے ۔ اورجو کوئی ایسا کرے گا ،وہ اپنے گناہوں کا بدلہ پائے گا۔ قیامت کے دن اس کا عذاب دو چند کیا جائے گا اور وہ اسی میں ہمیشہ کے لیے ذلیل ہو کر رہے گا ، مگر جو شخص توبہ کرے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے ،تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ
Flag Counter