Maktaba Wahhabi

153 - 168
ج: امام ترمذی اورامام حاکم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا:’’ فاطمہ رضی اللہ عنہا خادم طلب کرنے کی خاطر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا:’’جو چیز تم مانگنے آئی ہو ،وہ تمہیں زیادہ پسند ہے یا اس سے بہتر چیز؟‘‘ انہوں[حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ] نے بیان کیا :’’میرا گمان ہے، کہ انہوں نے [یعنی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت] علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا۔‘‘[1] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم کہو: [اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ! وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ! رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَيْئٍ! مُنْزِلَ التَّورَاۃِ وَالْإِنْجِیْلِ وَالْقُرْآنِ ! فَالِقَ الْحَبِّ وَاَلنَّوٰی! أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَيْئٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہِ، أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَیْسَ فَوْقَکَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَکَ شَيْئٌ، اِقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ، وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ۔[2]][3]
Flag Counter