Maktaba Wahhabi

86 - 168
اور سو [کی گنتی] مکمل کرنے کے لیے : ’’ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ ،لَا شَرِیْکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ، وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔‘‘ کہا ،تو اس کی خطائیں، خواہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہو، معاف کر دی جاتی ہیں۔‘‘[1] ۲:ہر نماز کے بعدپڑھنے سے مقام و مرتبہ کی بلندی: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ نادارمہاجرین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا:’’مال دار بلند درجات اور دائمی نعمت [2]حاصل کر چکے ہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ’’وہ کیسے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’وہ ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں، ہماری طرح روزے رکھتے ہیں، [لیکن ] وہ صدقہ کرتے ہیں اور ہم نہیں کرتے، وہ [غلاموں کو] آزاد کرتے ہیں اور ہم نہیں کرتے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ سکھلا ؤں، کہ تم اس کے ساتھ ان لوگوں کو پا لو گے ،جو تم پر سبقت لے چکے ہیں اور جو تم سے پیچھے ہیںان سے [مزید] سبقت لے جاؤ گے اور تم سے کوئی شخص بھی افضل نہ ہو گا ،مگر جو تمہارے ایسا عمل کرے گا؟ انہوں نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ! ضرور[بتلائیے!]۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر نماز کے بعد تینتیس تینتیس مرتبہ تسبیح، تکبیر
Flag Counter