Maktaba Wahhabi

85 - 168
اور یہ[کلمات] اس کے لیے چار گردنوں کے آزاد کرنے [کے ثواب] کے برابر ہوتے ہیں۔[1] اور یہ [کلمات] شام تک شیطان سے اس کی حفاظت کرتے ہیں[یعنی اس کی حفاظت کا سبب بنتے ہیں۔] اور جو شخص انہیں نمازِ مغرب کے بعد کہے ،تو اُسی طرح اسے صبح تک [اجر و ثواب ملتا ہے۔][2] ج : تسبیح ،تحمید، تکبیر اور تہلیل[3]کے فضائل: ا:ہر نماز کے بعد پڑھنے سے تمام گناہ معاف: امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس شخص نے ہر نماز کے بعد تینتیس (۳۳) مرتبہ [سُبْحَانَ اللّٰہِ] کہا اور تینتیس (۳۳) مرتبہ [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] کہا اور تینتیس (۳۳) مرتبہ [اَللّٰہُ أَکْبَرُ] کہا اور یہ ننانویں ہوئے
Flag Counter