Maktaba Wahhabi

64 - 285
"لوبلغنی قبل قتله لمننت علیه " کہ اگر یہ شعر اس کے قتل کرنے سے پہلے مجھے پہنچتے تومیں اس پر احسان کردیتا۔ معمر کہتے ہیں قرآن مجید کی یہ آیت اسی کے متعلق نازل ہوئی۔ ﴿وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ﴾ ( لقمان 6) وہ ایسی کتابیں خریدتا تھا جن میں فارس اورروم کی خبریں ہوتیں اور وہ کہتا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )تمہیں عاد اور ثمود کی باتیں سناتے ہیں اور میں تمہیں فارس اور روم کی باتیں سناتا ہوں اور وہ قرآن سے ٹھٹھا اور مزاح کرتاتھا۔ عکرمہ کہتے ہیں اسی کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی۔ ﴿وَمَن قَالَ سَأُنزِلُ مِثْلَ مَا أَنزَلَ اللَّـهُ﴾ (الانعام 93) اور وہ بھی ہے جس نے کہا کہ عنقریب میں اتاروں گا جس طرح اللہ تعالیٰ نے اتارا۔ مجاہد کہتے ہیں یہ آیت بھی اسی کے متعلق نازل ہوئی۔ ﴿وَإِذْ قَالُوا اللَّـهُمَّ إِن كَانَ هَـٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِندِكَ﴾ ( الانفال 32) اور جب انہوں نے کہا اے اللہ ! اگر یہ تیری طرف سے حق ہے تو.... کلبی کہتے ہیں یہ آیت بھی اسی کے متعلق ﴿لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَـٰذَا ۙ إِنْ هَـٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ﴾ ( الانفال 31) اگر ہم چاہتے تو اس طرح کہہ سکتےتھے کہ یہ توپہلے لوگوں کی قصے کہانیاں ہیں ۔ اس دن فدیہ بہت زیادہ ہوا اور سب سے زیادہ فدیہ اس دن چار ہزار درہم تھا۔بسا اوقات مسلمانوں کو کتابت سکھادینا فدیہ قرار دیاگیا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ۔ "يُعَلِّمَ عَشَرَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ الْكِتَابَةَ" دس مسلمانوں کو لکھنا سکھایاجاتا،ابن وہیب کہتے ہیں کہ اہل مدینہ کا لکھنا اچھانہیں تھا۔
Flag Counter