Maktaba Wahhabi

137 - 213
بہترین دم ہے،اوریہ کس کونہیں آتی؟سورۂ فاتحہ سب کوآتی ہے، جو اخلاص اپنے مرض کی شفا کے متعلق تمہارے اندرہے، وہ کسی دوسرے کے اندر نہیں، اورپھر خاص طور پر وہ شعبدہ بازاوروہ بہروپیے جن کی نگاہ تمہاری جیبوں پرہوتی ہے، وہ تمہارے لئے کیاکرسکتے ہیں؟ وہ تودم کرکے،پھونکیں مارکے اورتمہارے نام کے استخارے کرکے اپنے پیسے کھرے کرلیں گے اورتمہیں گناہوں کی دلدل میں دھکیل دیں گے، جواخلاص تمہارے اندرہے، وہ ان کے اندر نہیں، توصبرعلی اقدار اللہ کامعنی یہ ہے کہ شریعت کے دامن کوتھامے رکھو۔ انجام کارانبیاء کوکامرانی ملتی ہے: ہرقل کہتاہے:یہ سخت ترین تکلیفیں نبیوں پر آتی ہیں، نبی جھنجھوڑے جاتے ہیں، ’’ثم تکون لھم العاقبۃ‘‘ پھر بالآخر اللہ رب العزت ان کے صبرکودیکھ کرانجام کاران کے حق میں کردیتا ہے، ان کیلئے بہتری کے فیصلے فرمادیتاہے، دنیا میں کامیابی کی صورت میں اورآخرت میں درجات علیٰ کی صورت میں! صبرکامقام: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ایک شخص کیلئے اللہ تعالیٰ نے جنت میں بڑا اونچا مقام رکھاہوتا ہے،لیکن اس کے عمل قاصر ہوتےہیں، اس کے عمل چھوٹے ہوتےہیں اور درجہ اونچاہوتا ہے،تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو کسی تکلیف میں ڈال دیتا ہے، اس پرکوئی
Flag Counter