Maktaba Wahhabi

86 - 213
غربتِ اسلام: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’إن الإسلام بدأ غریبا،وسیعود کما بدأ غریبا، فطوبی للغرباء‘‘ [1] کہ اسلام کاآغاز غربت سے ہوا اور ایک وقت آئے گا ،جس غربت سے اسلام شروع ہوا، اسی غربت میں لوٹ جائے گا، یعنی شروع میں تھوڑی تعداد میں کمزور لوگ آئے اورایک وقت آئے گا ،صرف کمزور لوگ رہ جائیں گے اورتھوڑی تعداد رہ جائے گی ،چنانچہ یہ اسلام کاآغاز ہے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی استقامت: بلال حبشی غلام ہیں،کتنی تکلیفیں سہنی پڑیں؟قوم نے مارا، گرم کوئلوں پر گھسیٹا، نوکدارپتھروں پرگھسیٹا،رسی گلے میں باندھ کر بچوں کے سپردکردیاجاتا کہ گھسیٹو اور جو چاہوسلوک کرو، کھولتاہوا پانی ڈالاجاتا،یہ ’’ضعفاء الناس‘‘ ہیں، لیکن زبان پر ’’ﷲأحد‘‘ اللہ ایک ہے۔[2] اللہ کی توحید کے نعرے اور اللہ کی توحید کا اقرار واعتراف ہے، یہ ضعفاء کی شان ہے، امیر المؤمنین عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میںایک دفعہ بلال سے اس خواہش کا اظہار
Flag Counter