Maktaba Wahhabi

128 - 213
توانبیاء کی تاریخ اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں یہ بڑا مھیب اوربڑا خطرناک دن تھا، فرمایا کہ یہ دن سب سے سخت تھا، اس لئے جہاد کی بہ نسبت دعوت کے میدان زیادہ سخت اورخطرناک ہوتے ہیں،جنگ احد ایک جہادی میدان تھا اور طائف ایک دعوتی میدان تھا، فرمایا کہ یہ دن زیادہ سخت تھا، حالانکہ احد میں سترصحابہ شہید ہوئے ،لیکن یہ دن آگے چل کربڑے واقعات پر مترتب ہوا اور اس کے بڑے آثار ظاہر ہوئے۔ مطعم بن عدی کے احسان کابدلہ: جب جنگ بدر ہوئی اورکفارقریش کے سترقتل ہوئے اور سترقیدی ہوئے،تو ان کے بارے میں مشاورت ہورہی ہے کہ قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کریں؟ کسی نے کہا کہ ان کوقتل کردیں، کسی نے کہا ان کافدیہ لے لیں اورکسی نے کہا کہ ان سے ہم ہنر سیکھیں، کتابت سیکھیں ،اپنے بچوں کوسکھائیں، تاکہ انہیں کچھ علم اورلکھنے پڑھنے کے ڈھنگ آجائیں، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کومطعم بن عدی یاد آئے، اس کاوہ احسان یاد آگیا،فرمایا: ’’لو کان المطعم بن عدی حیا ثم کلمنی فی ھؤلاء النتنی لترکتھم لہ‘‘[1] آج اگرمطعم زندہ ہوتا اور وہ ان سترمرداروں کی سفارش کرتا، تو اس کی سفارش پر میں سب کورہا کردیتا، تاکہ اس کے اس احسان کابدلہ آج چکانے میں کامیاب ہوتا،
Flag Counter