Maktaba Wahhabi

178 - 213
ان کے دلوں میں بزدلی ہوگی، تمہارا رعب ہوگا، تمہارا خوف ہوگا،ہم تمہاری ہیبت ڈالیں گے اور جس قوم کے دل میں خوف اوربزدلی آجائے، وہ قوم کبھی جنگ نہیں جیت سکتی،اس قوم کے پاس چاہے ایٹمی طاقت ہو،ایک شخص کے ہاتھ میں تلوار ہے، تلوار اٹھانا آسان ہے، چلانا مشکل ہے، چلائے گا وہ جس میں شجاعت وبہادری ہو، جس کے دل میں بزدلی ہو، وہ کیا تلوار چلائے گا؟ ایک شخص کے ہاتھ میں کلاشنکوف ہے، اس کواٹھالینا آسان ہے، لیکن ٹریگر دبانے اور دشمن کا سامنا کرنے کیلئے دل میں ہمت وطاقت چاہیے، اللہ فرماتا ہے کہ ہم نے یہ طاقت چھین لی، تمہارا خوف ان کے دلوں میں پیوست کردیا، یہ ایک قاعدہ کلیہ ہے۔ دوقاعدے: یہاں دوقاعدے بیان ہوئے ہیں، ایک یہ کہ مشرک کے دل میں تمہاری ہیبت ڈال دی، کیوں؟ [ بِمَآ اَشْرَكُوْا بِاللہِ]کیونکہ شرک کرنے والا بزدل ہے، اس لئے توپیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے قیدیوں کے بارے میں فرمایا تھاکہ یہ ’’نتنی‘‘یعنی مردار ہیں۔[1] حالانکہ وہ زندہ تھے، اوربیشتر اشراف اوراونچے نسب کے مالک تھے، لیکن کفر اورشرک کی بناء پر فرمایا کہ یہ مردار ہیں،اس میں ایک اشارہ کیا کہ ایک مردہ انسان کسی کا کیا بگاڑ سکتا ہے؟
Flag Counter