Maktaba Wahhabi

199 - 213
پاک تمام انبیائے سابقین کی دعوت کامحافظ اورمہین ہے،تم کو اللہ بتائے گا۔ سابقہ انبیاء کی دعوت کیاتھی: چلوقرآن سے پوچھتے ہیں کہ سابقہ انبیاء کی دعوت کیاتھی؟کیا کسی نبی کی دعوت میں غیر اللہ کی عبادت کاکوئی تصور موجود تھا؟انسانوں کوارباب ماننے کاکچھ تصور تھا؟ اللہ کی وحی کوچھوڑ کرکسی کی تقلید اورغیر اللہ کی عبادت کاکوئی تصور تھا؟ قرآن کیاکہتا ہے؟ قرآن اٹھاکرجابجا دیکھو،فرمایاکہ [وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِيْٓ اِلَيْہِ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ۝۲۵ ][1] آپ سے پہلے آدم علیہ السلام سے لیکر عیسیٰ علیہ السلام تک جتنے انبیاء تھے، ان سب کی طرف ایک ہی وحی او ر ان کی ایک ہی دعوت تھی کہ اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں ،اسی کی عبادت اور اسی کی اطاعت کرو، وہی رب ہے، وہی معبودہے، وہی مطاع ہے، اگر رسول کی اطاعت ہے، تو صرف اس معنی میں کہ رسول، اللہ کی وحی سے بات کرتا ہے: [وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰى۝۳ۭ اِنْ ہُوَاِلَّا وَحْيٌ يُّوْحٰى۝۴ۙ ][2] ترجمہ:اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے ۔
Flag Counter