Maktaba Wahhabi

29 - 213
سے محاسن،ثمرات اور نتائج پر بحث کرتی ہے، اس کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سے خلقِ حسنہ، جن میں دعوت میں صبر وعزیمت اوراستقامت ،بطورِ خاص قابلِ ذکر ہیں کاتذکرہ بھی ملتاہے ۔اور ان تمام خلقِ حسنہ کی گواہی خود کفار نے دی اور ہرقل کے انتہائی جامع تبصروں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کے محاسن کو چار چاند لگادیئے (والفضل ما شھدت بہ الأعدائ) اس حدیث سے نشرِ دین اور غلبۂ دین کے تعلق سے بہت سے زریں قواعد وفوائد حاصل ہوتے ہیں،اور سب سے بڑھ کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کامکتوبِ گرامی ،بنامِ ہرقل بہت سے علم پر مشتمل ہے،اس مختصر سے نامۂ مبارک نے ہرقل کے ایوان میں لرزہ طاری کردیا اور ھرقل اپنے تمام تر شکوہ وجلال کے باوجوداس کے رُعب وہیبت سے کپکپا اُٹھا ،نیز اس عظیم المرتبت حدیث سے یہ نکتہ بھی بوضوحِ تمام حاصل ہوتا ہے کہ ہدایت وضلالت کا پورا معاملہ خالقِ کائنات کے ہاتھ میں ہے’’من یھدہ ﷲ فلا مضل لہ ومن یضلل فلاھادی لہ‘‘ محدث العصر ،استاذ العلماء حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ جو جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میںایک مدتِ مدید شیخ الحدیث کے منصبِ جلیل پر فائز رہے ہیں ،اور یہ جماعت اہل حدیث کی ایک روشن اور نہایت ہی مبارک تاریخ ہے ،جس کا سلسلہ نصف صدی سے بھی زیادہ عرصہ پر محیط ہے ۔حافظ صاحب رحمہ اللہ کے کچھ دروس ریکارڈ کیئے گئے ،جنہیں اسلامک پبلشنگ ہاؤس کے تحت نہایت محنت سے ترتیب دیکربنام’’درسِ صحیح بخاری‘‘ زیورِ
Flag Counter