Maktaba Wahhabi

149 - 213
ذکر کررہا ہے،تاکہ ہرقل کے دل میں نفرت پیداہوجائے۔ ہرقل کاتبصرہ: چونکہ ہرقل کے پاس فہم وبصیرت تھی اور اب تک وہ صحیح باتیں کرتاجارہا ہے،لہذا اس نےجب سنا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعوت ہے،تو اس پرتبصرہ کیا: ’’إن کان ما تقول حقا، فسیملک موضع قدمی ھاتین!‘‘ اے ابوسفیان: اگرتم سچ کہہ رہے ہوکہ اس نبی کی یہی دعوت ہے،تو پھر میرا یہ عقیدہ اورایمان ہے کہ اس پورے ملک شام اورمیرے تخت پر اسی کاقبضہ ہوگا! دوکافروںکافہم: اب یہ دوکافروںکافہم ہے، ایک کافر اللہ کے پیغمبر کی دعوت بیان کررہا ہے،اس کی دعوت یہ ہے کہ ایک اللہ کوپوجواورہر شریک کی نفی اورانکارکرو، کیونکہ وہ طاغوت ہے،یہ برادریاں ،یہ قومیں ،یہ بزرگ ان سب کی پیروی چھوڑدو، جب تک یہ بندھن برقرار رہیں گے،تم کبھی حق تک نہیں پہنچ سکتے، الایہ کہ آباء واجداد کی تعلیم اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے مطابق ہو،وہ انہی کی بات کریں اورانہی کی دعوت پیش کریں۔ جنگ موتہ: حکیم بن حزام اورخالد بن ولید سے کسی نے پوچھا کہ تم نے اسلام قبول کرنے میں دیر کیوں لگائی؟ اتنے زیرک ،سمجھداراورہوشیار ہو،بالخصوص خالد بن ولید جس معرکے میں
Flag Counter