Maktaba Wahhabi

76 - 213
سچی، تعلق ب اللہ سچا،منہج سچا،دین کے ساتھ تعلق سچا،گفتارسچی، یہ سچا ئی اگرچندلوگوں کے اندربھی پیدا ہوجائے، تو وہ پوری دنیا میں انقلاب بپاکرسکتے ہیں۔ صبراورسچائی غلبے کی اساس:ـ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’لن یغلب اثنا عشر ألفا من قلۃ إذا صبروا وصدقوا‘‘[1] میری امت کے افراد اگربارہ ہزارہوں،توپوری دنیا مل کر بھی انہیں مغلوب نہیں کرسکتی،شرطیں دوہیں:ـ’’إذا صبروا وصدقوا‘‘وہ صبر کرنے والے اورسچے ہوں، گفتار کے سچے ہوں،عقیدے کے سچے ہوں، اللہ کے ساتھ ان کابڑا راست اور سچا تعلق ہو،نبیٔ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سچاتعلق ہو، ان کے منہج میں صداقت ہو، اگر یہ صرف بارہ ہزاربھی ہونگے،یہ کفار کے جتھے، ان کی طاقتیں اور ان کی ایٹمی قوتیں انہیں مغلوب نہیں کرسکیں گی، سچائی اورصبر کی قوت اتنی بڑی قوت ہے کہ کوئی قوت اس پرغالب نہیں آسکتی،یہی دنیا کے غلبے،حکمرانی اورقبروآخرت میں کامیابی کاراز ہے اور افراد اگر جھوٹے ہوں، جتھوں کے جتھے لگ جائیں، جھوٹ ان کامنہج ہو، جھوٹ ان کے پروگرام میں شامل ہو، تویہ کثرت اورجتھے کسی کام کے نہیں ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
Flag Counter