Maktaba Wahhabi

160 - 213
دعوت ہے توپورے ملک روم پروہ قبضہ کرلے گا، اس کاغلبہ ہوجائے گا، اس کوکامیابی مل جائے گی، آخر ا س کی وجوہات کیاہیں؟ اس کے اسباب کیا ہیں؟ اس کی علتیں کیا ہیں؟ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تعداد ہونی چاہئے اورخوب تیاری ہونی چاہئے، اسلحہ کی بہتات ہونی چاہئے اور خوب وسائل سے مالامال ہونا چاہئے اورخوب مال جمع کرو، چندے بٹورو،تاکہ یہ طاقت ہو، جب کہ یہاں ان چیزوں کاذکر ہی نہیں، مال ہویا نہ ہو، اسلحہ ہویانہ ہو، طاقت ہویانہ ہو، ظاہری وسائل ہوں یانہ ہوں، ہاں ان امور پر تربیت مکمل ہو، صدق ہو،سچائی ہو، کوئی جھوٹ نہ ہو،کوئی غدر نہ ہو،کوئی خیانت نہ ہو، نمازوں کی اقامت ہو،توحید مکمل ہو، اہل توحید سے محبت ہو، اہل توحید سے میل جول ہو۔ یہ نہیں کہ کام توتوحید کاہے اورکام تودین کاہے اور ان کے ساتھ بھی بیٹھنا گوارا ہے جوقبرپرست اورقبروں کے طواف کرنے والے ہیں، جو اللہ کے پیغمبر کی بیویوں اور اللہ کے پیغمبر کے صحابہ کوگالیاں دیتے ہیں، ان کے ساتھ بیٹھتے ہیں، جن کاکلمہ اور جن کی اذانیں اور جن کی نمازیں اور جن کاقبلہ اور، جن کی زکاتیں اورجن کاعقیدہ اور جن کامنہج سب کچھ نرالااورخود ساختہ ہے، ان کوبھی ساتھ بٹھاؤ،ان کی بھی تکریم کرو اور ان کو بھی اعزاز دو، یہ کونسی دعوت ہے؟آخر کفار کس اساس پر یہ بات کرتے ہیں؟ اس پیغمبر کی اگریہی دعوت ہے کہ ایک اللہ کی عبادت ہو، کسی کوشریک نہ ٹھہراؤ، آباء واجداد اور برادری کے بندھنوں کوتوڑ دواور صدق ،نماز ،عفاف ،تقویٰ،صلہ رحمی اورمکارمِ خیر پر پوری طرح کمربستہ ہوجاؤ، توپھرغلبہ ہے، نصرت ہے،کامیابی ہے، اس کے اسباب
Flag Counter