Maktaba Wahhabi

190 - 213
کلمہ کیا ہے؟’’أشھد أن لاإلٰہ الا ﷲ ،وأشھد أن محمدا رسول ﷲ‘‘ کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں،یعنی میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتاہوں۔ قبولِ اسلام کاثمرہ: اور ساتھ ہی کہا:’’اسلم تسلم‘‘ اے ہرقل!اسلام قبول کرلے، تو سلامتی پاجائے گا۔کتنی بڑی طاقت ہے؟فرمایا کہ اسلام قبول کرلو اور میری اطاعت قبول کرلو، میرا امتیاز مان لو،’’ تسلم‘‘ سلامتی پاجاؤگے،دنیا وآخرت کی سلامتی، اور صرف سلامتی ہی نہیں،فرمایا:’’ إن أسلمت فلک الأجر مرتین‘‘ اگر تم نے اسلام قبول کرلیا، توپھر تمہیں دوہرااجر ملے گا۔ اعراض کاانجام: ’’ وإن تولیت فإنما علیک إثم الأریسین‘‘ اوراگر تم نے اعراض کیا اور اس دعوت سے انحراف کیا،توپھر تمام ’’ أریسین‘‘ کاگناہ تمہارے سرپرہوگا، اسلام قبول کرلوگے،تودوہرا اجرہے، دوہرا اجر کیوں؟ اس کی دوتوجیہیں کی جاسکتی ہیں، ایک تو یہ کہ تم دونبیوں پرایمان لائے ہو،ایک اپنے نبی عیسیٰ علیہ السلام اورپھر تم نے میری نبوت کوپالیا اور اس کومان لیا ،تویہ دوہرا اجر ہے۔ دوہرے اجر کے مستحق: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ہے:
Flag Counter