Maktaba Wahhabi

30 - 213
طباعت سے آراستہ کیاگیا ،یہ مطبوع حصہ آغازِ کتاب یعنی’’ بدء الوحی ‘‘سے لیکر ’’باب الدین النصیحۃ للہ ولرسولہ‘‘ تک ہے۔ چھ سوپچاس صفحات پر مشتمل یہ کتاب علوم ومعارف کا ایک خزانہ ہے ،مسلکِ محدثین کی ترجمانی اور شبھاتِ مبتدعین کی بیخ کنی کا بڑا نادرا ورحسین مرقع ہے،حافظ صاحب رحمہ اللہ کے تبحرِ علمی اور حفظ واتقان کا تذکرہ، سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ۔کاش صحیح بخاری پر آپ کے دروس مکمل ریکارڈ ہوجاتے تو علماء وطلابِ علم کو انتہائی مبارک اور نفیس متاعِ علم حاصل ہوجاتی (قدر ﷲ وماشاء فعل) ہمارے انتہائی فاضل بھائی حافظ محمد شاہدمحمود حفظہ اللہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے خدمتِ حدیث کے تعلق سے بڑا نفیس ذوق عطافرمایا ہے، نے ان دروس میں سے حدیث ہرقل پر حافظ صاحب رحمہ اللہ کی مکمل تقریر وتشریح کو برائے طباعت منتخب کیا ،تاکہ اس حدیث کے فوائد عامۃ الناس تک پہنچائے جاسکیں۔یہ اسلوب ان کے اخلاص اور محبتِ منہجِ سلف صالحین کا مظہرِ أتم ہے۔ بندہ نے جامع مسجد رحمانیہ بوھرہ پیر کراچی میں ،جمعہ کے چند خطبات میں حدیثِ ہرقل کی اپنی محدود سی بضاعتِ علمی کی روشنی میں تشریحات پیش کی تھیں،ان کی ریکارڈ شدہ کیسٹیں غالباً بھائی محمد حسن صاحب نے حافظ شاہدمحمودصاحب تک پہنچادیں اور انہوں نے انہیں سننے کے بعد شاملِ اشاعت کرنے کا پروگرام بنالیا ،میرے ان خطبات کی حافظ صاحب رحمہ اللہ کے دروس کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں ہے (وأین الثریٰ من
Flag Counter