Maktaba Wahhabi

64 - 213
مجلس کاآغاز: ’’فدعاھم فی مجلسہ ،وحولہ عظماء الروم‘‘ ہرقل نے ان تیس قریشیوں کو اپنی مجلس میں بلالیا، جو اس کی خاص نشست تھی، ہرقل کے اردگرد روم کے علماء ،امراء، عظماء اورروم کے سردار بیٹھے ہوئے تھے، ان کے بڑے بڑے پادری، بطارقہ اور قسیسین بیٹھے ہوئے تھے اورپورا دربار اس وقت قائم تھا۔ ’’ثم دعاہ ودعا بترجمانہ‘‘ہرقل نے ابوسفیان کوقریب کرلیا اور اپنے ترجمان کوبھی بلالیا، کیونکہ ہرقل کی زبان عبرانی تھی، وہ عربی نہیں جانتا تھا۔ اس نے اپنے ترجمان کوبلالیا کہ تم عبرانی کا عربی ترجمہ کرو اور اس کی عربی کا عبرانی میں ترجمہ کر کے مجھے پیش کرو، تاکہ میں بات کو سمجھ سکوں۔ دعوتِ دین کیلئے غیر مسلموں کی زبان سیکھنا: اس وقت عبرانی زبان معروف تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا:’’ تعلم السریانیۃ‘‘ تم عبرانی زبان سیکھ لو،تاکہ ہماری دعوت کے کام آئے اور ہم عبرانی میں دعوت دے سکیں، بعض اوقات عبرانی زبان کے قاصد ہمارے پاس آتے ہیں، تم ان کی بات کا ترجمہ کرسکواوربعض اوقات عبرانی خطوط میرے پاس آتے ہیں، تم یہ خطوط پڑھ کر مجھے سناسکو،اس کے علاوہ مدینہ کے یہودی جو حسد وتعصب میں اپنی مثال آپ تھے ،انتہائی سازشی عناصر تھے،اپنی مکروہ سازشوں
Flag Counter