Maktaba Wahhabi

65 - 213
کے تعلق سے آپس میں عبرانی میں بات چیت کرتے تھے ،انہیں بھی بے نقاب کرنے کیلئے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو عبرانی زبان سیکھنے کا حکم ارشاد فرمایا،زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی ذہنی قوت وصلاحیت کا اندازہ لگایئے کہ وہ سترہ دن میں عبرانی زبان سیکھ کرفارغ ہوگئے اور ان کے غلیظ ماحول سے باہرآگئے۔[1] ایک اہم نکتہ: یہاں بھی ایک نکتہ ہے، اس پرتوجہ کیجئے، وہ نکتہ یہ ہے کہ اس وقت عبرانی زبان کا طوطی بولتاتھا، جیسے آج انگریزی زبان کا طوطی بولتا ہے، اس وقت عبرانی زبان کی شہرت تھی، جیسے آج انگریزی زبان کی شہرت ہے،لیکن پیغمبر علیہ السلام نے تمام اہل مدینہ کو نہیں فرمایاتھا کہ سب کے سب عبرانی زبان سیکھنے میں لگ جاؤ،اس کوپڑھواوراعلیٰ سے اعلیٰ فیسیں دے کرپڑھو!آج ہم میں کیا احساس کمتری ہے؟ ہم نے اپنے آپ کو اپنے مقام سے گرادیا ہے،ہم پر انگریزی زبان کی ہیبت طاری ہے،ہمارا بچہ اونچے اونچے اسکولوں میں انگریزی پڑھے، یہ ہمارے لئے سرمایۂ فخر ہے،یہ سرمایۂ فخرہے یا قعرِمذلت؟زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ نے تو سترہ دن میں عبرانی زبان سیکھ کر اس معاملہ کو لپیٹ ڈالا،اور ہم اپنے بچوں کے بیسیوں قیمتی سال، انگریزی پڑھانے اورسکھانے
Flag Counter