Maktaba Wahhabi

107 - 130
کامیابی کا راز ہے، اس محبت میں عالم یہ ہو کہ : جان ہی دے دی آج ہم نے پائے یار پر عمر بھر کی بے قراری کو قرار آہی گیا ٭ اللہ تعالیٰ کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہر حکم میں اس کی اطاعت کی جائے ، اور اس کی حرام کردہ اشیاء سے بچا جائے ۔کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے وہ ناراض ہوتا ہو، اور ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے جن سے وہ خوش ہوتا ہو۔ اور اس کی رضا کو ہر ایک کی محبت اور رضا پر ترجیح دی جائے۔ ٭ محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کے قول وفعل اور سنت سے محبت اور ہر کام میں آپ کی اطاعت کی جائے ، اور آپ کی اطاعت اور محبت کو ہر ایک کی اطاعت اور محبت پر مقدم کیا جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’ آپ فرمادیجئے ! اگر تم اللہ سب سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کریں گے اور تمہارے گنا ہ معاف کردیں گے ۔‘‘ (آل عمران:۳۱) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو کوئی میری سنت سے اعراض برتے گا وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔‘‘ (بخاری،مسلم) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی ظاہری نشانی بھی خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی ، فرمایا: ’’اللہ کی قسم! کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کی خواہشات اس چیز کے تابع نہ ہوجائیں جو میں لے کر آیا ہوں ۔‘‘ یہ ایک بہتر ین موقع ہے کہ ہم غور کریں کہ ہماری خواہشات کس حد تک تعلیمات نبوی کے تحت ہیں ؟
Flag Counter