Maktaba Wahhabi

11 - 130
بھی ترجمہ و تالیف کے مراحل سے گزر کر تیار ہوچکی ہیں ، اور کئی ایک پر کام ہورہا ہے۔ تیار ہونے والی کتابوں میں سیرت نبوت پر ’’رؤوف رحیم صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘نامی کتاب ہے ، جو کہ نئے اسلوب اور کچھ اہم اضافوں کے ساتھ ایک نئی کوشش ہے۔ جب کہ جن اہم کتابوں پراس وقت کام جاری ہے ان میں ’’ زاد المعاد ‘‘ اور فقہ سیرت ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کام کو مکمل کرنے کی توفیق عطافرمائے ،آمین۔ حکام ؛ علماء؛ واعظین اور دعوت دین کا کام کرنے والوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی رعایا اور ماننے والوں میں نصیحت کا حق ادا کریں ؛اللہ تعالیٰ کی شریعت کے مطابق فیصلے کریں ۔ کیونکہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( کُلُّکُمْ رَاعٍٍ وَّکُلُّکُمْ مَّسْئُووْلٌ عَنْ رَّعِیَّتِہٖ وَالْإِمَامُ رَاعٍٍ وَّمَسْئُووْلٌ عَنْ رَّعِیَّتِہٖ ۔)) [متفق علیہ ] ’’ تم میں سے ہر ایک نگہبان اور ہر ایک اپنی رعایاکے متعلق جواب دہ ہے، اور امام اپنے رعایا کا نگہبان اور جواب دہ ہے ۔‘‘ اس حق نصیحت میں یہ بات شامل ہے کہ وہ لوگوں کوہر خیر کی بات بتلائیں ، اور شر کی بات سے منع کریں ؛ نیکی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں ؛ تاکہ معاشرہ کی اصلاح ہوسکے۔ ہمارے معاشرہ میں پھیلی ہوئی بد ترین بیماریوں میں ایک ’’ وقت کا ضیاع ‘‘ ہے ۔ ہر جگہ اور ہر دور کے علماء وقت کی قیمت کااحساس دلاتے رہے ہیں ؛ اور لوگوں تک اصلاح وخیر کی بات پہنچاتے رہے ہیں ۔ حقیقت میں وقت کی حفاظت ہی نیکیاں کمانے کا اصل ذریعہ ہے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں علماء حرمین شریفین اور خصوصاً ائمہ و خطباء حرمین بھی اپنا حصہ ڈالتے رہے ہیں ۔ دور حاضر کے ائمہ حرمین نے بھی مختلف اوقات میں وقت کی افادیت سے متعلق کچھ خطبات حرمین شریفین میں ارشاد فرمائے تھے۔ ضرورت و افادیت کے پیش نظر ان میں سے کچھ چنیدہ خطبات کا اردو ترجمہ اس کتابچہ کے ساتھ شروع میں پیش کیا جارہا ہے ۔
Flag Counter