Maktaba Wahhabi

121 - 130
((سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِِ رَبِّ اغْفِرْلِی۔)) (صحیح ابن ماجہ) ’’پاک ہے اللہ تعالیٰ اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں ۔ اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔اور (برائی سے بچنے کی)قوت ہے اورنہ(نیکی کرنے کی) طاقت، مگر بلندی اور عظمت والے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے۔‘‘ اے میرے رب مجھے بخش دے۔‘‘ جو شخص رات کے کسی حصے میں بیدار ہو کر یہ کلمات کہے تو اسے بخش دیاجاتا ہے۔ اگر کوئی دعا کرے تو وہ قبول کیجاتی ہے۔ پھر اگر وضو کرکے نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہوتی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے عبد اللہ بن قیس! کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کے متعلق نہ بتائوں ؟ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہیں (ضرور بتائیں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کہو : (( لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ )) ’’نہ گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہی ۔‘‘ نیز فرمایا: جو شخص ایک دن میں سو(100) مرتبہ کہے : ((سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔)) ’’پاک ہے اللہ اپنی تمام تعریفات کے ساتھ۔‘‘ اُس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں تو معاف ہوجاتے ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter