Maktaba Wahhabi

128 - 130
اختتام ہوا؛ وہ جنت میں داخل ہوگا ۔‘‘ حدیث میں ہے: صدقہ سے بلائیں دور ہوتی ہیں ، اور اللہ کا غصہ اور ناراضگی کم ہوتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ سات آدمی روز قیامت اللہ تعالیٰ کے سائے میں ہوں گے ، جس دن کوئی اور سایہ نہ ہو گا ، … ایک وہ آدمی جس نے اللہ کی راہ میں صدقہ دیا ، اور اس صدقہ کو چھپایا یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو معلوم نہ ہو کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے…‘‘ ( بخاری:۱۴۲۳۔ مسلم: ۱۰۳۱) صحیح حدیث میں آتا ہے : ((أَنَّ مَلَکاً فِيْ السَّمَآئِ یَدْعُو فِي کُلِّ سَاعَۃٍ اللّٰہُمَّ أَعْطِ کُلَّ مُنْفِقٍ خَلَفاً وَّاعْطِ کُلَّ مُمْسِکٍ تَلَفاً۔)) ’’ ایک فرشتہ آسمانوں میں ہر وقت یہ دعا کرتا ہے یا اللہ خرچ کرنے والے کو بہترین بدلہ عطا فرما دے ، اور ممسک یعنی خرچ نہ کرنے والے سے یہ نعمت تلف کرلے۔‘‘ آئیے! چھٹیوں کوکار آمد بنائیں ؛ معذور،بیوہ ، یتیم اور بے سہارا کی خبر گیری کریں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ؛ اپنی جیب اور اہل ثروت لوگوں سے ایسے لوگوں کے ساتھ تعاون کروائیں جن کا اللہ تعالیٰ کے بغیر کوئی سہارا نہیں ۔اللہ تعالیٰ اس مدد گار کی ایسی جگہ پر مدد کرتے ہیں جہاں وہ چاہتا ہو کہ میری مدد کی جائے ؛ حدیث ہے: ((کَانَ اللّٰہُ فِيِْ عَوْنِِ الْعَبْدِ مَا کَانَ الْعَبْدُ فِيِْ عَوْنِِ أَخِیْہِ الْمُسْلِم۔)) (أبوداؤد/صحیح ) ’’اللہ تعالیٰاس وقت تک اپنے بندہ کی مدد کرتے ہیں جب تک بندہ اپنے مسلمان بھائی کی مدد میں رہتا ہے۔‘‘
Flag Counter