Maktaba Wahhabi

10 - 186
ترجمہ نہیں ، بلکہ اس ترجمہ میں اس بات کا خیال کیا گیا ہے کہ مصنف کے تمام خیالات کا احاطہ کیا جائے۔ اسی طرح یہ بات بھی مد نظر رکھی گئی ہے کہ اُردو زبان کی نزاکتوں کو بھی پورا کیا جائے۔ کیونکہ عربی زبان کا اپنا ایک انداز ہے جب کہ اُردو زبان کا انداز الگ ہے۔ فضیلۃ الشیخ مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد حفظہ اللہ کی نظر ثانی نے اس ترجمے کو چار چاند لگا دیے ہیں اور یہ ایک الگ تصنیف بن گیا ہے۔ اسے ادارہ ’’الفرقان‘‘ کی طرف سے شائع کیا جا رہا ہے جس کے مدیر اعلیٰ ابو ساریہ عبدالجلیل حفظہ اللہ ہیں ، جو اپنے بلند خیالات اور باہمت ارادہ سے اس ادارے کو قرآن و حدیث کی بالا دستی کے لیے بہت اعلیٰ مقام پردیکھنے کے خواہاں ہیں اور اسی وجہ سے یہ ادارہ اپنی معیاری اور بامقصد کتب کی وجہ سے دُنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتاہے۔ اللہ تعالیٰ اس مکتبہ کو دن دُگنی رات چوگنی ترقی عطْا فرمائے اور اس ترجمے کو میرے لیے ، میرے والدین اور جملہ متعلقین کے لیے توشۂ آخرت بنائے۔ آمین والسلام محمد زاہد الرحمن لاہور۔ پاکستان 
Flag Counter