Maktaba Wahhabi

33 - 186
کہ ہاں۔ آپ نے فرمایا: یہی صریح ایمان ہے۔‘‘ سیّدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے۔ ((سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم عَنِ الْوَسْوَسَۃِ؟ قَالَ: تِلْکَ مَحْضُ الْاِیْمَانِ)) [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ وسوسہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ خالص ایمان ہے۔‘‘ ایک اور روایت میں ہے کہ صحابہ نے فرمایا: ((لَأَنْ یَکُوْنَ أَحَدُنَا حُمَمَۃ۔أَيُ فَحَماً۔أَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ أَنْ یَّتَکَلَّمَ بِہٖ)) [2] ’’ہمیں آگ کا انگارہ اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ ہم ان خیالات کو اپنی زبان سے ادا کریں۔‘‘ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں: ’’ تم آپس میں سوال کرتے ہو کہ ہر چیز کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے مگر اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا؟ پھر بیان کیا کہ میں ایک دن بیٹھا ہوا تھا کہ عراقیوں میں سے ایک آدمی نے یہی سوال کیا۔ میں نے انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیں اور بلند آواز سے پکارنے لگا۔ ((صَدَقَ رَسُوْلُ اللّٰہِ،اَللّٰہُ الْوَاحِدُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ، لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ، وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُواً أَحَدٌ)) [3] ’’رسول اللہ نے سچ فرمایا ہے: اللہ اکیلا بے نیازہے۔ نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ اسے کسی نے جنا ہے، اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسرہے۔‘‘ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter