Maktaba Wahhabi

43 - 186
آیۃ الکرسی ضرور پڑھنی چاہیے۔ کیوں کہ جناب ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ((اِذَا أَوَیْتَ اِلَی فَرَاشِکَ فَاقْرَ اْ آیَۃَ الْکُرْسِي مِنْ أَوَّلِھَا حَتّٰی تَخْتم الآیۃ:’’ اَللّٰہُ لَآ اِلَہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ‘‘وَقَالَ لِي: لَایَزَالُ عَلَیْکَ مِنَ اللّٰہِ حَافِظٌ وَلَنْ یَّقْربَکَ شَیْطَانٌ حَتّٰی تُصْبِحَ)) [1] ’’جب تو بستر پر سونے کے لیے جگہ پکڑے تو شروع سے لے کر آخر تک آیۃ الکرسی پڑھ۔ اس کے بعد فرمایا: اللہ کی طرف سے تجھ پر ایک محافظ مقرر رہے گااور شیطان صبح تک تیرے قریب نہیں آسکتا۔‘‘ ۱۲… وسوسہ سے دور رہنا، اس کے لیے بے تکلف نہ ہونااور اسے چھوڑنے میں کوشش کرنا تمام اقسام کے وسوسے کہ جو انسان کو درپیش آسکتے ہیں کا بہترین اور نفع بخش علاج ہے۔ شیطان انسان کو یہ علاج اختیار کرنے سے روکنے کی پوری کوشش کرے گا، لیکن یہ علاج مضبوط قوت ارادی اور پختہ عزیمت والا ہی ، اختیار کر سکتا ہے اور جو کمزور قوت ارادی اور کچی عزیمت والا ہو تو وہ اس علاج کو اختیار نہیں کر سکتا۔ ۱۳… کثرت سے دعا کرنا، اللہ عزو جل کی طرف عاجزی اختیار کرنا اور شک و شرک سے پناہ مانگنی چاہیے ۔ تکلیف کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا یہ ہوا کرتی تھی: ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ،لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ)) [2] ’’نہیں ہے کوئی معبود برحق اللہ کے سوا جو عظمت والا بردبار ہے۔ نہیںہے کوئی معبود برحق سوائے اللہ کے جو عرش کا رب ہے۔ نہیں ہے کوئی معبود برحق اللہ کے سوا جو آسمانوں، زمین اور عرش کریم کا رب ہے۔‘‘
Flag Counter