Maktaba Wahhabi

89 - 186
وسوسہ کی حالت یہ ہوتی ہے کہ شریعت کے علم سے کورے ہوتے ہیں۔ اگر ان کے پاس علم آ جائے تو وہ ان کاموں سے رک جا ئیں جو وہ سرانجام دیتے ہیں۔ ۲…ایمان کو تقویت دینے کے لیے ذکر اذکار کرنا: ذکر ایک قلعہ اور پناہ گاہ ہے جوشیطان سے بچائو کے لیے فصیل کا کام دیتا ہے۔ جس طرح میدان جنگ سے بھا گا ہوا آدمی پناہ کے لیے قلعے میں داخل ہوتا ہے ۔ اسی طرح ایک مؤمن آدمی شیطان سے بچنے کے لیے ذکر کا سہارا لیتا ہے۔ ان میں صبح و شام کے اذکار اور سونے کے اذکار شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے: (الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ )(الرعد: ۲۸) ’’وہ جو ایمان لائے اور ان کے دل اللہ کی یاد سے اطمینان پاتے ہیں ۔سن لو! اللہ کی یاد ہی سے دل اطمینان پاتے ہیں۔‘‘ آئیے! اذکار کے حوالے سے چند ایک احادیث مبارکہ کا مطالعہ کرتے ہیں: ۱… حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا : جو آدمی شام کے وقت مندرجہ ذیل کلمات تین دفعہ پڑھے گا اسے صبح تک کوئی غم اچانک نہیں آسکتا۔ اور جو کوئی صبح کے وقت تین دفعہ پڑھے گا اسے شام تک کوئی اچانک غم نہیں پہنچ سکتا۔ ((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَيْئٌ فِي الْأَرْضِ وَلا فِيْ السَّمَا ئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ)) [1] ’’اس اللہ کے نام کے ساتھ کہ جس کے نام کی وجہ سے زمین اور آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔ ‘‘ راوی کہتا ہے کہ ابان بن عثمان، جنہوں نے یہ حدیث عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، کو
Flag Counter