Maktaba Wahhabi

98 - 186
جو وہ پختہ ارادے کے ساتھ سر انجام دے گا۔ حلال چیزوں سے محبت : جب آپ اپنے گھر والوں سے دور ہوں تو اپنی زوجہ اور شریک حیات کے بارے میں سوچئے۔ کیونکہ حلال چیزوں کی محبت دل میں سرور اور خوشی کو بڑھاتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے ذہن کو اچھی سوچوں کے ساتھ مشغول رکھیں۔ جنت اور اس کی نعمتوں اور حور العین کا تصور کریں۔ مستقبل کے خدشات کے بارے نہ سوچیں: اگر کوئی وسوسہ آپ کے ماضی، حال یا مستقبل کے متعلق ہے تو اسے اس کے حال پر چھو ڑ دیجئے۔ اس سے آپ اپنی زندگی کو آسان محسوس کریں گے ۔ کئی دفعہ شیطان آپ کے دل میں خیالات ڈالتا ہے کہ عنقریب آپ فوت ہو جائیں گے یا آپ کی اولاد کو کوئی حادثہ پیش آجا ئے گا، یا آپ کی اپنی زوجہ کے ساتھ لڑائی ہو گی یا آپ کو بیماری آلے گی۔ حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ ہر وسوسہ شیطانی ہے: وسوسے کے مریض کو جان لینا چاہیے کہ وحی کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور آپ کے دل میں جو وسوسہ ڈالا جا رہا ہے تو یہ شیطان کی وحی ہے۔ اور وہ آپ کو کبھی بھی اچھا اور معروف خیال نہیں ڈال سکتا۔ نفسیاتی ماہرین سے ملاقاتیں کریں: ایسے نفسیانی ماہرین سے ملاقات کیجئے جو دینی علم میںپختہ ہوں۔ ان شاء اللہ وہ آپ کی ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور مدد کریں گے۔ 
Flag Counter