Maktaba Wahhabi

100 - 548
فرمایا: قتل ، ایک دوسرے کو قتل کرنا اور(پھر)فرمایا:اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک دو بڑے گروہ ایک دوسرے کے خلاف بہت بڑی جنگ نہ کرلیں۔ان دونوں کا دعویٰ(اور عقیدہ)ایک ہوگا اور فرمایا: اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک تیس کے قریب جھوٹے دجال نہ پیدا ہوجائیں، ان میں سے ہر دجال کذاب اپنے آپ کو اللہ کا رسول سمجھے گااور فرمایا: اس وقت تک قیامت نہیں ہوگی جب تک تم ایک عجمی قوم، خوز اور کرمان(والوں)سے جنگ نہ کرلو،ان کے سرخ چہرے ، چھوٹی ناکیں اور چھوٹی آنکھیں ہوں گی گویا ان کے چہرے پچکی کوٹی ہوئی ڈھالیں ہیں اور فرمایا: اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہ کرلو جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔ اور فرمایا: اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک مغرب سے سورج طلوع نہ ہوجائے اور جب(مغرب سے)طلوع ہوگا اور اسے لوگ دیکھ لیں گے تو سب ایمان لے آئیں گے اور یہ وہ وقت ہے: ﴿ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُھَا لَمْ تَکُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْکَسَبَتْ فِیْٓ اِیْمَانِھَا خَیْرًا ط﴾ ’’(اس دن)کسی شخص کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا اگر وہ اس(دن)سے پہلے ایمان نہ لایا یا اپنے ایمان میں نیک اعمال نہ کیے۔‘‘(سورۃ الانعام:۱۵۸) (۱۱۵)عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ أُسَیْدٍ الْغِفَارِيِ ّص قَالَ:اطَّلَعَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَلَیْنَا وَنَحْنُ نَتَذَاکَرُ، فَقَالَ:(( مَا تَذْکُرُوْنَ؟))۔قَالُوْا: نَذْکُرُ السَّاعَۃَ، قَالَ:(( إِنَّہَا لَنْ تَقُوْمَ حَتّٰی تَرَوْا قَبْلَھَا عَشْرَ آیَاتٍ))۔فَذَکَرَ الدُّخَانَ وَالدَّجَّالَ وَالدَّابَّۃَ، وَطُلُوْعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِہَا، وَنُزُوْلَ عِیْسَی بْنِ مَرْیَمَ، وَیَأْجُوْجَ وَمَأْجُوْجَ، وَثَلاَثَۃَ خُسُوْفٍ: خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ؛ وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ: وَخَسْفٌ بِجَزِیْرَۃِ الْعَرَبِ، وَآخِرُ ذٰلِکَ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْیَمَنِ تَطْرُدُ النَّاسَ إِلٰی مَحْشَرِھِمْ۔صحیح[1] سیدنا حذیفہ بن اسید الغفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے اور ہم آپس میں باتیں کررہے تھے تو آپ نے فرمایا: تم کس چیز کا ذکر کررہے تھے؟ ہم نے کہا: ہم قیامت کو یاد کررہے تھے۔آپ نے فرمایا: قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک تم اس سے پہلے دس نشانیاں نہ دیکھ لو۔
Flag Counter