Maktaba Wahhabi

306 - 548
اللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ))، فَقَالَ لَہٗ قَائِلٌ:مَا أَکْثَرَ مَا تَسْتَعِیْذُ مِنَ الْمَغْرَمِ، فَقَالَ:(( إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا غَرِمَ حَدَّثَ وَکَذَبَ، وَوَعَدَ فَأَخْلَفَ))۔صحیح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں یہ دعا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ …… الْمَغْرَمِ۔ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ قرض سے بہت پناہ مانگتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہجب آدمی مقروض ہوجاتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور جب وعدہ کرتا ہے تو اس کی خلاف ورزی کرتاہے۔ (۵۵۱)عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ:کُنْتُ أَرٰی صَفْحَتَيْ خَدَّيِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا سَلَّمَ عَنْ یَّمِیْنِہٖ وَعَنْ شِمَالِہِ: السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ۔صحیح[1] سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں اور بائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ کر سلام پھیرتے تو میں آپ کے رخساروں کی سفیدی دیکھ لیتا تھا۔ (۵۵۲)عَنْ قَبِیْصَۃَ بْنِ ھُلْبٍ عَنْ أَبِیْہِ اَنَّہٗ صَلّٰی مَعَ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَکَانَ یَنْصَرِفُ عَنْ شِقَّیْہِ۔[2] سیدنا ہلب(الطائی)رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔آپ اپنے دونوں(بائیں اور دائیں)اطراف پر(رخ مبارک کرتے ہوئے)پھر جاتے تھے۔ (۵۵۳)عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا صَلّٰی صَلاَتَہٗ اَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْھِہٖ۔صحیح[3] سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھ لیتے تو ہماری طرف اپنا چہرہ مبارک کرلیتے تھے۔ نماز کے بعد (۵۵۴)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا سَلَّمَ مِنَ الصَّلاَۃِ، لَمْ یَقْعُدْ إِلاَّ مِقْدَارَ [4]
Flag Counter