Maktaba Wahhabi

307 - 548
مَا یَقُوْلُ:(( اللّٰھُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ، تَـبَارَکْتَ ذَاالْجلَاَلِ وَالْإِکْرَامِ))۔صحیح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو آپ صرف اتنی دیر ٹھہرتے جس میں(یہ)پڑھا کرتے۔اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ …إلخ (۵۵۵)عَنْ ثَوْبَانَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلاَتِہِ اسْتَغْفَرَ ثَلاَثًا، وَقَالَ:(( اللّٰھُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ، تَبَارَکْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ))۔صحیح[1] سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی نماز سے(سلام کے بعد)پھرتے تو تین دفعہ استغفار کرتے اور فرماتے: اَللّٰھُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ۔ ’’اے اللہ! تو سلام ہے اور تجھی سے سلامتی ہے، تو برکتوں والا ہے اے جلال اور بزرگی والے۔ (۵۵۶)عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ: إِنَّ النِّسَائَ فِيْ عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کُنَّ إِذَا سَلَّمْنَ قُمْنَ، وَثَبَتَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَمَنْ صَلّٰی مِنَ الرِّجَالِ مَا شَائَ اللّٰہُ، فَإِذَا قَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَامَ الرِّجَالُ۔صحیح[2] سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے(یہ)خبر بیان فرمائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جب عورتیں سلام پھیر دیتیں تو اٹھ جاتیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ نماز پڑھنے والے مرد(صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم)اللہ کی مشیت کے مطابق بیٹھے رہتے۔پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ جاتے تو لوگ(بھی)اٹھ جاتے۔ (۵۵۷)عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ فِيْ دُبُرِ الصَّلاَۃِ:(( لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔اللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَاالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ))۔صحیح[3] سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے آخر میں: لَا إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْـرٌ اللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَاالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔پڑھا کرتے تھے۔
Flag Counter