Maktaba Wahhabi

138 - 548
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے خوب چاندنی رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سرخ کپڑا تھا۔میں آپ کی طرف دیکھتا اور چاند کی طرف دیکھتا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے نزدیک چاند سے زیادہ خوبصورت تھے۔ (۱۶۲)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَفْلَجَ الثَّنِیَّتَیْنِ، إِذَا تَکَلَّمَ رُؤِيَ کَالنُّوْرِ یَخْرُجُ مِنْ بَیْنِ ثَنَایَاہُ۔[1] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اگلے دانتوں میں خالی جگہ تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم باتیں کرتے تو ایسا معلوم ہوتا کہ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دانتوں سے نور نکل رہا ہے۔ (۱۶۳)عَنِ الْبَرَآئِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مَرْبُوْعًا بَعِیْدَ مَا بَیْنَ الْمَنْکِبَیْنِ، لَہٗ شَعْرٌ بَلَغَ شَحْمَۃَ أُذُنِہٖ، رَأَیْتُہٗ فِيْ حُلَّۃٍ حَمْرَائَ، لَمْ أَرَ شَیْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْہُ۔صحیح[2] سیدنا براء(بن عازب)رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد اور چوڑے کندھوں والے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال کانوں کی لو تک پہنچے ہوئے تھے میں نے آپ کو سرخ کپڑے میں دیکھا ہے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت کبھی کسی کو نہیں دیکھا۔ (۱۶۴)قَالَ أَبُو الطُّفَیْلِص قَالَ:رَأَیْتُ النَّبِيَّ ا ، وَمَا بَقِيَ عَلٰی وَجْہِ الْأَرْضِ أَحَدٌ رَآہُ غَیْرِیْ قُلْتُ:صِفْہُ لِيْ قَالَ:کَانَ أَبْیَضَ مَلِیْحًا مُقَصَّدًا۔صحیح[3] سیدنا ابوالطفیل(عامر بن واثلہ)رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے اور(آج)روئے زمین پر میرے سوا کوئی ایسا شخص موجود نہیں ہے جس نے آپ کو دیکھا ہو۔ میں(سعید الجریری)نے کہا: آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت بتائیں تو انھوں نے فرمایا: آپ سفید، خوبصورت اور درمیانے قد کے تھے۔ (۱۶۵)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَبْیَضَ کَأَنَّمَا صِیْغَ مِنْ فِضَّۃٍ، رَجِلَ الشَّعْرِ۔[4]
Flag Counter