Maktaba Wahhabi

140 - 548
(۱۷۰)عَنْ ثَابِتٍ قَالَ:سُئِلَ أَنَسٌ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ خِضَابِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَقَالَ إِنَّہٗ لَمْ یَبْلُغْ مَا یَخْضِبُ، لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتِہٖ فِيْ لِحْیَتِہٖ۔صحیح[1] سیدنا ثابت(البنانی، تابعی)کہتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خضاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم خضاب(لگانے کی حالت)تک نہیں پہنچے تھے۔اگر میں چاہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کے سفید بال گن سکتا تھا(بہت تھوڑے بال سفید تھے)۔ (۱۷۱)عَن قَتَادَۃَ قَالَ:قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ:ھَلْ خَضَبَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ؟ قَالَ:لَمْ یَبْلُغْ ذٰلِکَ، إِنَّمَا کَانَ شَیْبًا فِيْ صُدْغِہٖ، وَلٰکِنْ أَبُوْبَکْرٍ خَضَبَ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ۔صحیح[2] سیدنا قتادہ(تابعی)نے کہا: میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب لگایا تھا؟ تو انھوں نے جواب دیا: آپ اس تک نہیں پہنچے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنپٹیوں کے پاس کچھ بال سفید ہوئے تھے، لیکن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مہندی اور کتم کے ساتھ سرخ خضاب لگایا تھا۔ (۱۷۲)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:مَا عَدَدْتُّ فِيْ رَأْسِ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَلِحْیَتِہٖ إِلَّا أَرْبَعَ عَشْرَۃَ بَیْضَائَ۔[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ(ہی)سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی میں صرف چودہ سفید بال گنے تھے۔ (۱۷۳)عَن سِمَاک بن حَرَب قال: قِیْلَ لِجَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَص:أَکَانَ فِيْ رَأْسِ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم شَیْبٌ؟ قَالَ: لَمْ یَکُنْ فِيْ رَأْسِ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم شَیْبٌ إِلاَّ شَعَرَاتٌ فِيْ مَفْرِقِ رَأْسِہٖ ، إِذَا ادَّھَنَ وَاَرَاھُنَّ الدُّھْنَ۔صحیح[4] سیدنا سماک بن حرب(تابعی)نے کہا: جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال سفید ہوئے تھے؟ تو انھوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال سفید نہیں ہوئے تھے سوائے چند بالوں کے جو مانگ میں تھے جب آپ تیل لگاتے تو تیل ان(کی سفیدی)کو چھپا لیتا تھا۔
Flag Counter