Maktaba Wahhabi

142 - 548
یَا رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم!اِنَّ ابْنَ أُخْتِيْ وَجِعٌ۔فَمَسَحَ رَأْسِيْ وَدَعَا لِيْ بِالْبَرَکَۃِ، فَتَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوْئِہٖ وَقُمْتُ خَلْفَ ظَھْرِہٖ، فَنَظَرْتُ إِلَی الْخَاتِمِ بَیْنَ کَتِفَیْہِ فَإِذَا ھُوَ مِثْلُ زِرِّ الْحَجَلَۃِ۔صحیح سیدنا السائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ میری خالہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں اور کہا: ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!میرا(یہ)بھانجا بیمار ہے،، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا فرمائی پس آپ نے وضو کیا تو میں نے آپ کے وضو کے بچے ہوئے پانی میں سے پیا اور آپ کے پیچھے کھڑا ہوگیا۔پھر میں نے آپ کے کندھوں کے درمیان(نبوت کی)مہر کو دیکھا جو دلہن کے پردے بٹن جیسی تھی۔ (۱۷۹)عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:رَأَیْتُ الْخَاتَمَ بَیْنَ کَتِفَيْ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم غُدَّۃً حَمْرَائَ مِثْلَ بَیْضَۃِ الْحَمَامَۃِ۔صحیح[1] سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے درمیان(نبوت کی)مہر کو دیکھا ہے۔وہ کبوتری کے انڈے جیسی، گول گوشت(اور)بالوں والا ٹکڑا تھی۔ (۱۸۰)قَالَ اَبُوْ زَیْدِ بْنُ أَخْطَبَ الْاَنْصَارِيُّ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( یَا أَبَازَیْدٍ اُدْنُ مِنِّيْ فَامْسَحْ ظَھْرِيْ))فَمَسَحْتُ ظَھْرَہٗ فَوَقَعَتْ أَصَابِعِيْ عَلَی الْخَاتَمِ۔قُلْتُ:وَمَا الْخَاتَمُ؟ قَالَ:(( شَعَرَاتٌ مُجْتَمِعَاتٌ))۔[2] سیدنا ابوزید بن اخطب الانصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے ابوزید میرے قریب آ اور میری پیٹھ پر ہاتھ پھیر، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرا تو میری انگلیاں(نبوت کی)مہر پر لگیں۔میں نے کہا: کیسی مہر؟(تو انھوں نے)کہا:(ابھرے گوشت پر)کچھ اکٹھے بال تھے۔ (۱۸۱)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ سَرْجِسَص قَالَ: رَأَیْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَدَخَلْتُ عَلَیْہِ، وَأَکَلْتُ مِنْ طَعَامِہٖ، وَشَرِبْتُ مِنْ شَرَابِہٖ، وَرَأَیْتُ خَاتَمَ النُّبُوَّۃِ فِيْ نُقْضِ کَتِفِہِ الْیُسْرٰی کَأَنَّہٗ جُمْعُ خِیْلاَنٍ سُوْدٍ کَأَنَّہَا ثَآلِیْلُ۔صحیح[3]
Flag Counter