Maktaba Wahhabi

254 - 548
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ میرے رب نے مجھ پرپیش کیا کہ وہ مکہ کی وادی کو سونا بنادے تو میں نے کہا: نہیں۔ایک دن میں پیٹ بھر کر کھاؤں گا اور ایک دن بھوکا رہوں گا یا تین دفعہ کہا۔جب مجھے بھوک لگے گی تو روتے ہوئے تجھ سے دعا کروں گا اور تجھے یاد کروں گا اور جب سیر ہو کر کھانا کھاؤں گا تو تیری حمد اور شکر ادا کروں گا۔ (۴۲۸)قَالَتْ عَائِشَۃُ:قَالَ لِيْ رَسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( یَاعَائِشَۃُ! إِنَّ الدُّنْیَا لَا تَنْبَغِيْ لِمُحَمَّدٍ وَلَا لِآلِ مُحَمَّدٍ، یَاعَائِشَۃُ! لَمْ یَرْضَ مِنْ أُولِی الْعَزْمِ إِلَّا بِالصَّبْرِ عَلٰی مَکْرُوْھِھَا وَالصَّبْرِ عَلٰی مَحْبُوْبِہَا، لَمْ یَرْضَ إِلاَّ أَنْ کَلَّفَنِيْ مَا کَلَّفَھُمْ ، فَقَالَ عَزَّوَجَلَّ ﴿فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ ﴾ وَإِنِّيْ وَاللّٰہِ مَا بُدَّ لِيْ مِنْ طَاعَتِہٖ، وَإِنِّيْ وَاللّٰہِ مَا بُدَّلِيْ مِنْ طَاعَتِہٖ، وَاللّٰہِ لَأَصْبِرَنَّ کَمَا صَبَرُوْا وَأَجْھَدَنَّ، وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ))۔[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا!محمد اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دنیا مناسب نہیں ہے۔اے عائشہ! اولوالعزم(عظیم ارادے والے)لوگوں کے لیے پسندیدہ یہی ہے کہ وہ تکالیف اور اپنی محبوب چیزوں کے(نقصان)پر صبر کریں۔اللہ نے مجھے بھی اسی کا پابند کیا ہے۔اللہ نے مجھے بھی اسی کا پابند کیا ہے۔پس اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ اُولُوالْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ﴾’’اس طرح صبر کرو جس طرح رسولوں میں سے اولوالعزم نے صبر کیا ہے،، میرے لیے اللہ کی اطاعت کے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں۔اللہ کی قسم!میں اسی طرح صبر کروں گا جیسا کہ انھوں(اولوالعزم انبیاء)نے صبر کیا اور پوری کوشش کروں گا۔اللہ کے سوا کوئی طاقت ہی نہیں ہے۔ (۴۲۹)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:دَخَلَتْ عَلَيَّ امْرْأَۃٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَرَأَتْ فِرَاشَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مَثْنِیَّۃً، فَانْطَلَقَتْ فَبَعَثَتْ إِلَيَّ بِفِرَاشٍ فِیْہِ صُوْفٌ، فَدَخَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَقَالَ:رُدِّیْہِ یَاعَائِشَۃُ! فَوَاللّٰہِ لَوْ شِئْتُ لَأَجْرَی اللّٰہُ جِبَالَ الذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ قَالَتْ:فَرَدَدْتُّہٗ۔[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میرے پاس انصار کی ایک عورت آئی۔اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر(کھردرا اور)دہرا ہوا دیکھا۔پھر وہ گئی تو اس نے مجھے اون کا ایک بستر بھیج دیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter