Maktaba Wahhabi

283 - 548
(۴۸۲)عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْيَ الْمَازِنِيِّ عَنْ أَبِیْہِ:أَنَّ رَجُلاً قَالَ لِعَبْدِاللّٰہِ بْنِ زَیْدِ بْنِ عَاصِمٍ ـ وَھُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ یَحْيٰ:ھَلْ تَسْتَطِیْعُ أَنْ تُرِیَنِيْ کَیْفَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَتَوَضَّأُ؟ قَالَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ زَیْدٍ:نَعَمْ، فَدَعَا بِوَضُوْئٍ فَاَفْرَغَ عَلٰی یَدِہِ الْیُمْنٰی، فَغَسَلَ یَدَیْہِ مَرَّتَیْنِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا، ثُمَّ غَسَلَ یَدَیْہِ مَرَّتَیْنِ مَرَّتَیْنِ إِلَی الْمِرْفَقَیْنِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَہٗ بِیَدَیْہِ، فَأَقْبَلَ بِہِمَا وَأَدْبَرَ، بَدَأَبِمُقَدَّمِ رَأْسِہٖ، ثُمَّ ذَھَبَ بِہِمَا إِلٰی قَفَاہُ، ثُمَّ رَدَّھُمَا حَتّٰی رَجَعَ إِلَی الْمَکَانِ الَّذِيْ بَدَأَ مِنْہُ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ۔قَالَ وُھَیْبٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْيٰ:فَمَسَحَ رَأْسَہٗ مَرَّۃً وَاحِدَۃً ، وَقَالَ خَالِدُ بْنُ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ یَحْيٰ: مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ کَفٍّ وَاحِدَۃٍ فَغَسَلَ ذٰلِکَ ثَلاَثًا۔[1] سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم المازنی رضی اللہ عنہ سے کسی شخص نے کہا: کیا آپ مجھے دکھا(بتا)سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ تو عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’جی ہاں،، پھر انھوں نے پانی منگوایا تو اپنے دائیں ہاتھ پر بہایا اور دو دفعہ اپنا ہاتھ دھویا۔پھر تین دفعہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔پھر دو دفعہ اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئے۔پھر اپنے ہاتھوں کے ساتھ سر کا مسح کیا۔آگے لائے اور پیچھے لے گئے۔آپ نے سر کے اگلے حصے سے ابتدا کی تھی۔پھر انھیں گدی تک لے گئے تھے پھر انھیں اس جگہ تک لوٹا دیا جہاں سے(مسح کی)ابتداکی تھی۔پھر اپنے پاؤں دھوئے۔وہیب کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کا مسح ایک دفعہ کیا۔خالد بن عبداللہ کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا تھا۔انھیں تین دفعہ دھویا تھا۔ (۴۸۳)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ:أَنَّ النَّبِيَّ ا تَوَضَّاَ مَرَّۃً مَرَّۃً۔[2] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک دفعہ وضو کیا(اعضائے وضو پر پانی بہایا)تھا۔ (۴۸۴)عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تَوَضَّأَ فَمَسَحَ بِنَاصِیَتِہٖ وَعَلٰی عِمَامَتِہٖ وَخُفَّیْہِ۔صحیح[3]
Flag Counter