Maktaba Wahhabi

291 - 548
(۵۱۱)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَدُہُ الْیُمْنٰی لِطُھُوْرِہٖ وَطَعَامِہٖ، وَکَانَتْ یَدُہُ الْیُسْرٰی لِخَلاَئِہٖ وَمَا کَانَ مِنْ أَذًی۔[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دایاں ہاتھ وضو اور کھانے کے لیے(استعمال)ہوتا تھا اور بایاں ہاتھ قضائے حاجت وغیرہ کے لیے(استعمال)ہوتا تھا۔ (۵۱۲)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُحِبُّ التَّیَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِيْ شَأْنِہٖ کُلِّہٖ، فِيْ طُھُوْرِہٖ وَتَرَجُّلِہٖ وَتَنَعُّلِہٖ۔صحیح[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام کاموں میں دائیں طرف سے ابتدا کو پسند فرماتے تھے(مثلاً)وضو، کنگھی کرنا اور جوتا پہننا۔(وغیرہ) ٭٭٭
Flag Counter