Maktaba Wahhabi

294 - 548
کہا: جی ہاں۔ انھوں نے کہا: پس(اپنی بات)پیش کریں۔ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو رفع یدین کرتے حتیٰ کہ آپ کے دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر ہوجاتے۔پھر آپ تکبیر کہتے حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی جگہ اعتدال کے ساتھ ٹھہر جاتی۔پھر پڑھتے پھر تکبیر کہتے اور کندھوں تک رفع یدین کرتے۔پھر رکوع کرتے اور اپنی دونوں ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھتے۔پھر نہ سر(بہت)جھکاتے نہ(بہت)بلند رکھتے(بلکہ)اعتدال اختیار کرتے۔پھر سر اٹھاتے تو کہتے: سمع اللہ لمن حمدہ، پھر اعتدال کے ساتھ کندھوں تک رفع یدین کرتے پھر کہتے: اللہ اکبر پھر زمین کی طرف(سجدے کے لیے)جھکتے تو اپنے ہاتھوں کو پہلوؤں سے دور رکھتے پھر سر اٹھاتے اور بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جاتے۔اور جب سجدہ کرتے تو پاؤں کی انگلیاں کھلی رکھتے تھے پھر(دوسرا)سجدہ کرتے پھر اللہ اکبر کہتے اور اٹھتے اور بایاں پاؤں بچھاکراس پر بیٹھ جاتے حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر پہنچ جاتی۔پھر دوسری رکعت میں ایسا ہی کرتے تھے۔پھر جب دو رکعتیں پڑھ کر اٹھتے تو تکبیر کہتے اور کندھوں تک رفع یدین کرتے جیسا کہ شروع نماز میں کیا تھا۔پھر اس طرح باقی نماز میں کرتے۔حتیٰ کہ وہ سجدہ ہوتا(اس سجدے سے مراد رکعت ہے)جس میں سلام ہوتا ہے تو بائیں پاؤں کو پیچھے کرکے(ایک طرف کو)نکالتے اور دائیں حصے پر تو رک کی حالت میں بیٹھ جاتے۔ان سب نے کہا: آپ نے سچ کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح نماز پڑھتے تھے۔ (۵۱۶)عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ عَطَائٍ:أَنَّہٗ کَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّا، فَقَالَ اَبُوْحُمَیْدٍ السَّاعِدِيُّ: أَنَا کُنْتُ أَحْفَظَکُمْ لِصَلاَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔رَأَیْتُہٗ إِذَا کَبَّرَ جَعَلَ یَدَیْہِ حِذَائَ مَنْکِبَیْہِ، وَإِذَا رَکَعَ أَمْکَنَ یَدَیْہِ مِنْ رُکْبَتَیْہِ، ثُمَّ ھَصَرَ ظَھْرَہٗ فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ اسْتَوٰی حَتّٰی یَعُوْدَ کُلُّ فَقَارٍ مَکَانَہٗ، فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ یَدَیْہِ غَیْرَ مُفْتَرِشٍ وَلَا قَابِضِھِمَا، وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَیْہِ الْقِبْلَۃَ، فَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ جَلَسَ عَلٰی رِجْلِہِ الْیُسْرٰی وَنَصَبَ الْیُمْنٰی، فَإِذَا جَلَسَ فِی الْآخِرَۃِ قَدَّمَ رِجْلَہُ الْیُسْرٰی وَنَصَبَ الْأُخْرٰی، وَقَعَدَ عَلٰی مَقْعَدَتِہٖ۔صحیح[1] سیدنا محمد بن عمرو بن عطاء(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک
Flag Counter