Maktaba Wahhabi

342 - 548
(۶۴۷)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا خَرَجَ إِلَی الْعِیْدَیْنِ؛ رَجَعَ فِيْ غَیْرِالطَّرِیْقِ الَّذِيْ خَرَجَ فِیْہِ۔ھٰذَا حَدِیْثٌ حَسَنٌ غَرِیْبٌ۔[1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کی نماز کے لیے جاتے تو(جانے والے راستے کو چھوڑ کر)واپس کسی اور راستے سے آتے تھے۔یہ حدیث حسن غریب ہے۔ (۶۴۸)عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا کَانَ یَوْمُ الْعِیْدِ خَالَفَ الطَّرِیْقَ أخرجہ البخاري عن محمد بن سلام عن أبي تمیلۃ یحي بن واضح عن فلیح بن سلیمان عن سعید بن الحارث عن جابر رضی اللّٰہ عنہ۔[2] سیدناجابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن(راستے کو بدل کر)دوسرے راستے سے واپس(گھر)آتے تھے۔ (۶۴۹)عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَذْبَحُ وَیَنْحَرُ بِالْمُصَلّٰی۔صحیح[3] سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قربانی عیدگاہ میں کرتے تھے۔ (۶۵۰)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یُضَحِّيْ بِکَبْشَیْنِ أَمْلَحَیْنِ أَقْرَنَیْنِ، یَطَأُ عَلٰی صِفَاحِھِمَا، وَیَذْبَحُھُمَا بِیَدِہٖ وَیَقُوْلُ:بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔صحیح[4] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو سیاہ آنکھوں اور سینگوں والے مینڈھوں کی قربانی کرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر پاؤں رکھ کر اپنے ہاتھ سے ذبح کرتے اور فرماتے: بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔
Flag Counter