Maktaba Wahhabi

345 - 548
اونچی آواز سے قراء ت کی اور اپنی چادر الٹ دی۔اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور قبلہ رخ ہو کر استسقاء کی دعا مانگی(اللہ سے پانی مانگا)۔ (۶۵۵)عَنْ اِسْحَاقِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ کِنَانَۃَ قَالَ:أَرْسَلَنِی الْوَلِیْدُ بْنُ عُقْبَۃَ وَھُوَ آمِرُ الْمَدِیْنَۃِ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ، أَسْأَلَہٗ عَنِ اسْتِسْقَائِ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَأَتَیْتُہٗ فَقَالَ:إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خَرَجَ مُتَبَذِّلًا مُتَوَاضِعًا مُتَضَرِّعًا، حَتّٰی أَتَی الْمُصَلّٰی، فَلَمْ یَخْطُبْ خُطْبَتَکُمْ ھٰذِہٖ، وَلٰکِنْ لَّمْ یَزَلْ فِی الدُّعَائِ وَالتَّضَرُّعِ وَالتَّکْبِیْرِ، وَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ کَانَ یُصَلِّيْ فِی الْعِیْدِ۔[1] سیدنا اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ(تابعی)سے روایت ہے کہ مدینے کے امیر ولید بن عتبہ نے مجھے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی(نماز)استسقاء پوچھنے کے لیے بھیجا۔پس میں گیا تو انھوں نے فرمایاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(عیدگاہ کی طرف)سادہ لباس، عاجزی اور گڑ گڑاتے ہوئے تشریف لے گئے۔جب آپ عیدگاہ پہنچے تو تمھارے ان(لمبے)خطبوں جیسا خطبہ نہیں دیا۔بلکہ آپ دعا ،گڑ گڑانے اور تکبیرات میں مصروف رہے اور عید کی(تعداد)طرح دو رکعتیں پڑھیں۔ (۶۵۶)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:مُطِرْنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَحَسَرَ عَنْ ثَوْبِہٖ حَتّٰی أَصَابَہُ الْمَطَرُ، فَقُلْتُ:لِمَ صَنَعْتَ ھٰذَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ:(( إِنَّہٗ حَدِیْثُ عَھْدٍ بِرَبِّہٖ))۔صحیح[2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ہم پر بارش ہونے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے(اپنے سر اور کندھوں سے)اپنی چادر ہٹائی حتیٰ کہ بارش کے قطرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پرپڑنے لگے۔ہم نے پوچھا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ(بارش)اپنے رب کے پاس سے تازہ آئی ہے۔ (۶۵۷)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَا یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِيْ شَيْئٍ مِنْ دُعَائِہٖ إِلاَّ فِی الْاِسْتِسْقَائِ، وَاِنَّہٗ یَرْفَعُ حَتّٰی یُرٰی بَیَاضُ إِبْطَیْہِ۔صحیح[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے علاوہ کسی دعا میں بھی اپنے دونوں ہاتھ
Flag Counter