Maktaba Wahhabi

393 - 548
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا۔آپ نے کالا عمامہ باندھا ہوا تھا۔ (۷۹۰)عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَأَنِّيْ أَنْظُرُ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ، قَدْ أَرْخٰی طَرَفَیْھَا بَیْنَ کَتِفَیْہِ۔[1] سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں گویا(اب بھی)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں۔آپ کے اوپر کالا عمامہ تھا۔جس کے دونوں کنارے آپ نے اپنے کندھوں کے درمیان لٹکا رکھے تھے۔ (۷۹۱)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خَطَبَ النَّاسَ، وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ۔[2] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم(کے سرمبارک)پر کالا عمامہ تھا۔ (۷۹۲)عَنْ جَابِرٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:دَخَلَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مَکَّۃَ عَامَ الْفَتْحِ ، وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ۔صحیح[3] سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح والے سال مکہ میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم(کے سر)پر کالا عمامہ تھا۔ (۷۹۳)عَنِ ابْنِ عُمَرَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا اعْتَمَّ سَدَلَ عِمَامَتَہٗ بَیْنَ کَتِفَیْہِ قَالَ نَافِعٌ: وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَفْعَلُ ذٰلِکَ۔[4] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عمامہ باندھتے تو عمامے کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکا دیتے تھے۔ نافع(تابعی راوی حدیث)بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر بھی اسی طرح کرتے تھے۔ (۷۹۴)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَتَوَضَّأُ، وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ قِطْرِیَّۃٌ۔[5]
Flag Counter