Maktaba Wahhabi

412 - 548
فَأَکَلَ مِنْہُ ثُمَّ قَالَ:(( قُوْمُوْا فَلِاُصَلِّيَ لَکُمْ))۔، قَالَ أَنَسٌ:فَقُمْتُ إِلٰی حَصِیْرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُوْلِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُہٗ بِمَائٍ، فَقَامَ عَلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْیَتِیْمُ وَرَائَ ہٗ۔وَالْعَجُوْزُ مِنْ وَّرَائِنَا فَصَلّٰی لَنَا رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ۔صحیح سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی دادی ملیکہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو(اپنے گھر میں)کھانا کھانے کی دعوت دی۔آپ نے کھانا کھایا پھر فرمایا: اٹھو میں تمھیں نماز پڑھاؤں۔انس فرماتے ہیں کہ میں ایک بہت پرانی استعمال شدہ کالی چٹائی لے آیا۔اس پر پانی چھڑکا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہوگئے۔میں اورایک یتیم بچہ آپ کے پیچھے صف بنا کر کھڑے ہوگئے اور ایک بوڑھی عورت ہمارے پیچھے(علیحدہ صف بنائے کھڑی)تھی۔آپ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا۔ (۸۴۸)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا، فَرُبَمَا تَحْضُرُ الصَّلَاۃُ وَھُوَ فِيْ بَیْتِنَا، فَیَأْمُرُ بِالْبِسَاطِ الَّذِيْ تَحْتَہٗ فَیُکْنَسُ ثُمَّ یُنْضَحُ، ثُمَّ یَؤُمُّ رَسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَنَقُوْمُ خَلْفَہٗ فَیُصَلِّيْ بِنَا۔قَالَ:وَکَانَ بِسَاطُھُمْ مِنْ جَرِیْدِ النَّخْلِ۔[1] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے بہترین اخلاق والے تھے۔بعض اوقات نماز کا وقت ہوتا اور آپ ہمارے گھر ہوتے تو جس چٹائی پر آپ بیٹھے ہوتے اس کی صفائی کاحکم دیتے۔پھر اس پر پانی چھڑکا جاتا۔پھر رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(نفل نماز)پڑھاتے۔ہم آپ کے پیچھے نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوجاتے۔ان کی چٹائی(ان دنوں)کھجور کی ٹہنیوں کی ہوتی تھی۔ (۸۴۹)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَحْتَجِرُ حَصِیْرًا بِاللَّیْلِ فَیُصَلِّيْ، وَیَبْسُطُہٗ بِالنَّھَارِ فَیَجْلِسُ عَلَیْہِ، فَجَعَلَ النَّاسُ یَعُوْدُوْنَ إِلَی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَیُصَلُّوْنَ، حَتّٰی کَثُرُوْا، فَأَقْبَلَ فَقَالَ:(( یَا أَیُّھَا النَّاسُ، خُذُوْا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِیْقُوْنَ، فَإِنَّ اللّٰہَ لَا یَمَلُّ حَتّٰی تَمَلُّوْا، وَإِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَی اللّٰہِ مَادَامَ؛ وَإِنْ قَلَّ))۔صحیح[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو ایک جگہ چٹائی بچھا کر نماز پڑھتے اور دن کو اسے بچھا کر اس پر بیٹھا کرتے تھے۔لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو نماز پڑھتے۔جب(آنے
Flag Counter