Maktaba Wahhabi

421 - 548
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عید(کی نماز)کے لیے جاتے تو اپنے سامنے نیزہ گاڑنے کا حکم دیتے۔آپ اس کی طرف(سترہ بنا کر)نماز پڑھتے تھے اور لوگ آپ کے پیچھے(نماز)پڑھتے۔آپ ایسا سفر میں(بھی)کرتے تھے۔یہیں سے حکمرانوں نے بھی اسے اپنا لیا ہے(وہ اپنے ساتھ ایک یا زیادہ نیزے رکھتے ہیں)۔ (۸۶۴)عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِيْ طَالِبٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:خَرَجْنَا عَلٰی جَنَازَۃٍ، فَبَیْنَا نَحْنُ بِالْبَقِیْعِ إِذْ خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَبِیَدِہٖ مِخْصَرَۃٌ، فَجَائَ فَجَلَسَ، ثُمَّ نَکَتَ بِہَا فِی الْأَرْضِ سَاعَۃً، ثُمَّ قَالَ:(( مَا مِنْ نَّفْسٍ مَّنْفُوْسَۃٍ إِلاَّ قَدْ کُتِبَ مَکَانُھَا مِنَ الْجَنَّۃِ أَوِ النَّارِ، وَإِلَّا قَدْ کُتِبَ شَقِیَّۃٌ أَوْ سَعِیْدَۃٌ))۔قَالَ:فَقَالَ رَجُلٌ:اَفَلاَ نَتَّکِلُ عَلٰی کِتَابِنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَنَدَعُ الْعَمَلَ؟ قَالَ:(( لَا، وَلٰکِنِ اعْمَلُوْا فَکُلٌّ مُیَسَّرٌ، أَمَّا أَھْلُ الشَّقَائِ فَیُیَسَّرُوْنَ لِعَمَلِ أَھْلِ الشَّقَائِ، وَأَمَّا أَھْلُ السَّعَادَۃِ فَیُیَسَّرُوْنَ لِعَمَلِ أَھْلِ السَّعَادَۃِ))۔قَالَ:ثُمَّ تَلاَ ھٰذِہِ الْآیَۃَ:﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطٰی وَاتَّقٰی oلا وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰیoلا فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْیُسْرٰی oلا وَأَمَّا مَنْم بَخِلَ وَاسْتَغْنٰیoلا وَکَذَّبَ بِالْحُسْنٰیoلا فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْعُسْرٰی ﴾ صحیح[1] سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک جنازے پر(نماز پڑھنے کے لیے)نکلے۔ہم بقیع(غرقد)میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی۔آپ آکر بیٹھ گئے۔پھر تھوڑی دیر اس(چھڑی)سے زمین کریدتے رہے پھر آپ نے فرمایا: کوئی سانس لینے والا انسان ایسا نہیں جس کا جنت ودوزخ والا مکان(تقدیر میں)لکھ نہ دیا گیا ہو اور یہ بھی لکھ دیا گیا ہے کہ وہ بدقسمت ہوگا یا خوش قسمت۔ ایک آدمی نے کہا: یارسول اللہ! ہم اپنے اس لکھے ہوئے پر توکل کرکے عمل چھوڑ نہ دیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، لیکن عمل کرو، ہر شخص کے لیے(عمل)آسان کردیا گیا ہے۔بدقسمت جو ہیں، ان کے لیے بدقسمتوں والے اعمال آسان کردئیے گیے ہیں اور جو خوش قسمت ہیں، ان کے لیے خوش قسمتوں والے اعمال آسان کردئیے گئے ہیں۔پھر یہ آیت پڑھی: ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطٰی وَاتَّقٰی oلا وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰیoلا فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْیُسْرٰی oلا وَأَمَّا مَنْم بَخِلَ وَاسْتَغْنٰیoلا وَکَذَّبَ بِالْحُسْنٰیoلا فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْعُسْرٰی ﴾
Flag Counter