Maktaba Wahhabi

436 - 548
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مدینے میں ایک دفعہ خوف پھیل گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے ان کا مندوب نامی گھوڑا عاریتاً لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوگئے(اور مدینے کا چکر لگایا)جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس آئے تو فرمایا: ہم نے کوئی چیز نہیں دیکھی اور اس گھوڑے کو سمندر کی طرح(دوڑنے والا)پایا ہے۔ (۹۱۰)عَنْ عَلِيٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:کَانَ اسْمَ فَرَسِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم الْمُرْتَجَزُ، وَاسْمَ بَغْلَتِہِ الْبَیْضَائِ دُلْدُلٌ وَاسْمَ حِمَارِہٖ عُفَیْرٌ وَاسْمَ دِرْعِہٖ ذَاتُ الْفُضُوْلِ۔[1] سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑے کا نام مرتجز، سفید خچرکا نام دلدل، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گدھے کا نام: عفیرتھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زرہ کا نام ذات الفضول تھا۔ (۹۱۱)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ:أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سَابَقَ بَیْنَ الْخَیْلِ الَّتِيْ قَدْ أُضْمِرَتْ، مِنَ الْحَفْیَائِ إِلٰی ثَنِیَّۃِ الْوَدَاعِ، وَکَانَ أَمَدُھَا ثَنِیَّۃَ الْوَدَاعِ۔وَسَابَقَ بَیْنَ الْخَیْلِ الَّتِيْ لَمْ تُضْمَرْ مِنَ الثَّنِیَّۃِ إِلٰی مَسْجِدِ بَنِيْ زُرَیْقٍ، وَکَانَ عَبْدُاللّٰہِ فِیْمَنْ سَابَقَ بِہَا۔صحیح[2] سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے(جنگ کے لیے)تیارشدہ گھوڑے حفیاء(مدینے کے ایک مقام)سے لے کر ثنیۃ الوداع(دوسرے مقام)تک دوڑائے۔ان کی آخری منزل ثنیۃ الوداع تک تھی۔اور جو گھوڑے تیار نہیں کئے گئے تھے، انھیں ثنیہ سے لے کر مسجد بنی زریق تک دوڑایا۔عبداللہ(بن عمر)کا گھوڑا آگے نکل جانے والے گھوڑوں میں تھا۔ (۹۱۲)عَنْ أَبِيْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ الْفِھْرِيِّص قَالَ:شَھِدْتُّ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَوْمَ خَیْبَرَ، فِيْ یَوْمٍ صَائِفٍ شَدِیْدِ الْحَرِّ، فَقَالَ:(( یَابلِاَلُ! أَسْرِجْ لِيْ فَرَسِيْ))، فَأَخْرَجَ سَرْجًا رَقِیْقًا مِنْ لَبِدٍ، لَیْسَ فِیْھَا أَشَرٌ وَلَا بَطَرٌ۔[3] سیدنا ابوعبدالرحمن الفہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں خیبر والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا۔
Flag Counter